سفر معصیت
س693۔ جب انسان یہ جانتا ہے کہ وہ جس سفر پر جا رہا ہے اس میں گناہ و حرام میں مبتلا ہو گا تو اس کی نماز قصر ہے یا نہیں ؟
ج۔ جب تک اس کا سفر ترک واجب یا فعل حرام کی غرض سے نہ ہو تو نماز کے قصر ہو نے میں اس کا وہی حکم ہے جو تمام مسافروں کا ہے۔
س694۔ کوئی گناہ کے ارادے کے بغیر سفر کرے لیکن درمیان میں گناہ میں مرتکب ہو نے کا قصد کر لے ایسی صورت میں آیا نمازیں پوری پڑھے گا یا قصر ؟ جو نمازیں قصر پڑھ چکا ہے وہ صحیح ہیں یا نہیں ؟
ج جس شخص نے گناہ کی غرض سے سفر کو جاری رکھنے کی نیت کی ہے ، اسی وقت سے اس پر پوری نماز پڑھنا واجب ہے ، اور معصیت کی نیت کے بعد جو نمازیں اس نے قصر پڑھی ہیں ان کا دوبارہ پورا پڑھنا واجب ہے۔
س695۔اس سفر کا کیا حکم ہے جو تفریح یا ضروریات زندگی کے خریدنے کے لئے کیا جائے اور اس سفر میں ادائیگی نماز کے لئے جگہ اور اس کے مقدمات ممکن و میسر نہ ہوں ؟
ج۔ اگر وہ جانتا ہے کہ اس سفر میں اس سے بعض وہ چیزیں چھو ٹ جائیں گی جو نمازیں واجب ہیں تو ایسے سفر کو ترک کرنا احتیاط واجب ہے ، مگر یہ کہ سفر ترک کرنے میں ضرر و حرج ہو۔
|