۱۴۰۳/۱/۲۱   17:14  ویزیٹ:2543     خبریں


ایران میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عیدالفطر بروز بدھ 04/10/2024 کو منائی جائیگی۔

 


آپ سب کو عید سعید فطر بہت بہت مبارک ہو
 
ایران میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے
، عیدالفطر  بروز بدھ 04/10/2024 کو منائی جائیگی۔

شوال کا چاند نظر آگیا ہے  لہذا متحدہ عرب آمارات سمیت، جمھوری اسلامی ایران، عراق، پاکستان میں عید الفطر کل بروز  بروز بدھ 04/10/2024 کو منائی جائیگی۔ 

عیدالفطرکی نماز کل بروزبدھ 04/10/2024 کو ٹھیک 7 بجے صبح مسجد امام حسین(ع) دبئ میں پڑھی جائیگی۔
6:15 صبح دعای ندبہ پڑھی جائیگی اور 6:45 کو تکبیرات عید سعید فطر کے ساتھ با قاعدہ روایتی پروگرام  کے مطابق آغاز کیا جائیگا اور 7 بجے نماز عید قائم کی جائیگی نماز عید کے بعد عید کے خطبے  حجت الاسلام آیت اللہ سید صادق پیشنمازی  صاحب سےسنے گے۔
زکات فطرہ:
جن حضرات نے پورے سال میں زیادہ تر چاول استعمال کیے ہو تو انکا زکات فطرہ 25 درھم حد اقل اعلان کیا گیا ہے
اور جن حضرات نے زیادہ تر روٹی(گندم) کھائے ہو تو انکا زکات فطرہ 15 درھم اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ زکات فطرہ تین کیلو کی حساب سے نکالا جاتا ہے۔(تین کیلو چاول یا تین کیلو گندم یا ان کا قیمت)
فرض کریں اگر ایک کیلو گندم کی قیمت 5 درھم ہے توتین کیلو کا 15 درھم بن جائیگا۔ اور 15 درھم زکات فطرہ ہوگا۔
آپ یہ بھی کر سکتے ہے کہ خود تین کیلو گندم یا چاول یا خرما زکات فطرہ میں دے دے۔