۱۳۹۶/۴/۶   20:19  ویزیٹ:1285     تازہ مسلمان


اسپانیا والے ایک آدمی نے اسلام قبول کیا۔

 



بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اسپانیا  سے تعلق رکھنے والا ایک آدمی جسکا نام" آنتونیوبخل"  تھا،نے اسلام قبول کیا
آنتونیوبخل 27 جون 2017 منگل کو  مسجد امام حسین علیہ السلام میں تشریف لایا   اور اسلام قبول کرنے کا شوق  ظاہر کیا۔
موقع پر موجود مسجد کے پیش امام حجت الاسلام مولانا سیبویہ صاحب نے اسکو خوش آمدید بولا اور پھر اسکے لئےاخلاق اسلامی اور  کردار اسلامی   پرکچھ  روشنی  ڈالی۔
پھر مولانا صاحب نے اسکے لئے کلمہ شھادتین  پڑھےاور آنتونیوبخل بھی وہ کلمات دہراتے رہے،اور مسلمان ہو گیا۔
اور آخر میں انکو قرآن مجید با ترجمہ انگریزی اور شناخت اسلام اور نماز کے طریقہ پر مبنی کتاب انگریزی ترجمہ کے ساتھ تحفے میں دے دیا۔
واضح رہے کہ مسجد امام حسین علیہ السلام کو یہ شرف حاصل ہے کہ یہاں بہت سارے لوگ اسلام قبول کرنے کے لئے تشریف لاتے ہیں۔