۱۳۹۶/۱۰/۲۳   1:28  ویزیٹ:1904     استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای


 کسب معاش کے متفرق مسائل

 


 کسب معاش کے متفرق مسائل

س1093 : وہ شخص جو کام کرنے پر قادر ہو کيا اس کے لئے دوسروں سے بھيگ مانگ کر زندگى گزارنا صحيح ہے ؟
ج:  صحيح نہيں ہے۔

س1094:  آيا خواتين کےلئے سونے کى مارکيٹ ميں جواہر بيچ کر کسب معاش کرنا جائز ہے؟
ج:   حدود شرعيہ کى مراعات کرتے ہو بلا مانع ہے۔

س1095:کيا گھروں کى آرائش کرنے ( ڈيکوريشن)کا کام اگر اسے حرام کاموں کے لئے استعمال کيا جائے صحيح ہے۔ خاص طور پر اگر بعض کمروں کو بت پرستى کے لئے استعمال کيا جائے؟ اورکيا ايسے بڑے ہال تعمير کرناصحيح ہے جنہيں احتمالاً رقص وغيرہ  جيسے ناجائز کاموں ميں استعمال کيا جائے گا ؟
ج:  اگر حرام کاموں ميں استعمال کے لئے نہ ہو تو گھروں کى آرائش کرنے کے کام ميں کوئى حرج نہيں ہے۔ ليکن بت پرستى والے کمرے کو سجانا ، اسے مرتب کرنا اور بت کے رکھنے کى جگہ معين کرنا شرعاً صحيح نہيں ہے اورمحض حرام کاموں ميں استعمال کے احتمال کى بناءپر۔ بڑے ہال کى تعمير ميں کوئى حرج نہيں  ہاں اگر ہال کى تعميرکا مقصد ہى حرام کاموں کے لئے ہو تو جائز نہيں ہے۔

س1096: کيا  ايسى عمارت تعمير کرنا جائز ہے جہاں قيدخانہ اور پوليس اسٹيشن بھى تعمير ميں شامل ہو اور اس عمارت کو ظالم حکومت کو دے ديا جائے ؟ کيا ايسى عمارت کے تعميراتى کاموں ميں شموليت جائز ہے؟
ج:  مذکورہ خصوصيات کے ساتھ  عمارت تعمير کرنے ميں کوئى حرج نہيں اگر اسے ظالم عدالتوں کے لئے نہ بنايا گيا ہو اور نہ ہى اسے لوگوں کو قيد کرنے کے لئے تعمير کيا گيا ہو اور بنانے والے کى نظر ميں بھى عام طور پر اسے ان کاموں ميں استعمال نہ کيا جاتاہو، اس صورت ميں اس کى تعمير کرنے پر اجرت لينا جائز ہے۔

س1097:  ميرا روزگارتماشا بين لوگوں کے سامنے (Bull fighting) بيل کے ساتھ لڑنا ہے ۔ لوگ مجھے تماشا دکھانے کے بدلے ہديہ کے عنوان سے کچھ پيسے ديتے ہيںکيا يہ کام بذات ِ خود جائز ہے يا نہيں ؟ اورکيا حاصل شدہ رقم حلال ہے يا نہيں؟
ج: مذکورہ عمل شرعاً مذموم ہے ليکن اگر تماشا ديکھنے والے اپنى مرضى اور اختيار سے بطور ہديہ پيسہ ديں اور ان پر اسکى شرط نہ رکھى گئى ہو تو اس صورت ميں پيسہ لينا جائز ہے البتہ شرط رکھ کر پيسہ لينا جائز نہيں ہے۔

 س 1098:   بعض لوگ فوج کامخصوص( لباس فوجى وردياں) فروخت کرتے ہيں کيا مذکورہ لباس ان سے خريدنا اور پہننا جائز ہے؟
ج:  اگر اس بات کا احتمال ہو کہ انہوں نے يہ وردياں شرعى طريقہ سے حاصل کى ہيں يا ان کے فروخت کرنے کى اجازت رکھتے ہيں تو اس صورت ميں لباس خريدنے اور پہننے ميں کوئى حرج نہيں۔

س1099:  پٹاخے وغيرہ کے بنانے ، خريدنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے کا کيا حکم ہے؟ چاہے وہ باعث تکليف ہوں يا نہ ہوں۔ 
ج:  اگر دوسروں کے لئے باعث اذيت ہوں يا مال مبں اسراف شمار ہو تا ہو تو جائز نہيں ہے۔

س 1100  حکومت اسلامى ميں پوليس ، ٹريفک پوليس ، کسٹمز، اور ٹيکس لگانے والے اداروں ميں کام کرنے کا حکم کيا ہے؟ کيا وہ چيز جو روايات ميں آئى ہے کہ مخبر اور مامور ماليات کى دعا قبول نہيں ہوتى ان لوگوں پر بھى صادق آتى ہے؟
ج:  ان کا کام ذاتى طور پر صحيح ہے اگر قانون کے مطابق ہو اور روايات ميں جو (غريف و عشار ) کا ذکر آياہے تو اس سے مراد بظاہر ظالم حکومتوں  کى مخبرى اور مالى ماموريت انجام دينے والے لوگ ہيں ۔

س1101:  بعض خواتين بيوٹى پارلر ميں کام کرکے کسب معاش کرتى ہيں کيا يہ کام اسلامى معاشرہ ميںبے حيائى کى ترويج نہيں ہے اور کيا اسلامى معاشرے کى عفت و حياء کو اس سے خطرہ نہيں ہے ؟ 
ج:  بيوٹى پارلر کا کام بذات ِ خود صحيح ہے۔ اور اجرت لينے ميں بھى کوئى حرج نہيں ہے اگر يہ بناؤ سنگھار نامحرم کو دکھانے کے لئے نہ ہو۔

س1102:  کيا کسى کمپنى يا شخص کےلئے مالک اور مزدور کے مابين واسطہ بننا اور انکے مابين معاملہ طے کرو انکے کے بدلے دونوں سے يا ايک سے اجرت لينا صحيح ہے؟
ج:  مباح اعمال ، کے عوض، اجرت لينے ميں کوئى حرج نہيں ہے۔

س 1103  کيا دلالى کے عوض، اجرت لينا صحيح ہے؟
ج:   ايسے مباح عمل کے بدلے اجرت لينے ميں کوئى حرج نہيں جسے کسى کے کہنے     پر انجام ديا جائے۔