۱۳۹۶/۱۰/۲۳   23:45  ویزیٹ:1886     استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای


 تالى بجانا

 


 تالى بجانا

س1174:ميلاد اور شادى و غيرہ جيسے زنانہ جشن ميں خواتين کے تالياں بجانے کا کيا حکم ہے؟ برفرض اگر جائز ہو تو محفل سے باہر نامحرم مردوں کو اگر تاليوں کى آواز پہنچنے تو اسکا کيا حکم ہے ؟
ج:  مروجہ انداز سے تالى بجانے ميں کوئى حرج نہيں اگرچہ نا محرم تک آواز پہنچ جائے البتہ کوئى اور مفسدہ اس پر مترتب نہيں ہونا چاہيے۔

س 1175: معصومين عليہم السلام کے ميلاد يا يوم وحدت و يوم بعثت کے جشنوں ميں خوشحالى کے طور پر قصيدہ يا رسول اکرم اور آپکى آل پر درود پڑھتے ہوئے تالى بجانے کا کيا حکم ہے ؟ اس قسم کے جشن کامساجد ۔ حکومتى اداروں اور اداروں ميں قائم نماز خانوں اور امام بارگاہ جيسى عبادت گاہوں ميں برپا کرنے کا کيا حکم ہے۔  
ج:  عام طور پر عيد و غيرہ جيسے جشنوں ميں داد و تحسين کے لئے تالى بجانے ميں کوئى حرج نہيں ليکن بہتر يہ ہے کہ دينى مجلس کى فضاءدرود وتکبير سے معطر ہو بالخصوص ان محافل ميں جو مسجد ، امام بارگاہوں ،نمازخانوں وغيرہ ميں انجام پائيں تاکہ تکبير اور درود کا ثواب بھى حاصل کيا جاسکے۔