۱۳۹۶/۱۰/۲۷   6:45  ویزیٹ:2215     استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای


ختنہ

 


ختنہ

س1299  کيا ختنہ کرنا واجب ہے؟
ج:  مرد کے لئے ختنہ کرنا بذات خود واجب ہے اور عمرہ اور حج کے طواف کے صحيح ہونے کے لئے شرط ہے اور اگر ختنہ ہونے سے پہلے بالغ ہوجائے تواس پر واجب ہے کہ اپنا ختنہ خود کرے۔

س1300 :   ايک شخص نے ختنہ نہيں کيا ليکن اس کى سپارى مکمل طور پر ظاہر ہے آيا اس پر ختنہ واجب ہے؟
ج:  اگرسپارى پر کسى قسم کا کوئى غلاف نہيں ہے جس کا کاٹنا واجب ہو تو ختنہ کا سؤال ہى ختم ہوجاتاہے۔

س1301 :   کيا لڑکيوں کا ختنہ واجب ہے؟
ج:  واجب نہيں ہے۔