مغربى ثقافت کى پيروى
س1367: آيا ايسا لباس پہننا جس پر غير ملکى مغربى ثقافت کى پيروي، کفار کے ساتھ مشابہت اور انکى ثقافت کى ترويج کے الفاظ اور تصاويرچھپى ہوئى ہوں جائز ہے؟ اور آيا مذکورہ لباس پہننا مغربى ثقافت کى ترويج کہلائے گا ۔؟
ج: اگر معاشرتى برائيوں کا سبب نہ ہو تو بذات خود جائز ہے اور يہ کہ مذکورہ عمل اسلامى کلچر کى مخالف مغربى ثقافت کى ترويج شمار ہوتاہے يا نہيں اسکى تشخيص رائے عامہ ( عرف عام ) کى ذمہ دارى ہے۔
س1368: غير ملکى لباس ک خريد و فروخت اور اس کے استعمال کے بارے ميں کيا حکم ہے ؟
ج: غير ملکى لباس کى خريد و فروخت ميں کوئى اشکال نہيں ہے ليکن اگر ان کا پہننا اسلامى حياءاور اخلاق کے منافى ہو يا اسلام دشمن مغربى ثقافت کى اشاعت کا سبب ہو تو اس لباس کا خريدنا ، فروخت کرنا اور پہننا جائز نہيں ہے ۔
س1369: بال کاٹنے ميں مغربى سٹائل کى تقليد کرنے کا کيا حکم ہے؟
ج: ايسى چيزوں کے حرام ہونے کا معيار يہ ہے کہ وہ عمل اعداءاسلام سے مشابہت اور ان کى ثقافت کى ترويج کا سبب ہو اور مذکورہ عمل اشخاص ، زمانہ اور ملکوں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے مغربى ہونا کوئى خصوصيت نہيں ہے ۔
س1370: آيا اسکول کے اساتذہ کے لئے ايسے شاگردوں کے بال کاٹنا جائز ہيں جو مغربى طرز پر اپنے بال بناتے اور مزين کرتے ہيں جو کہ اسلامى آداب کے خلاف ہے جو کفار سے شباہت کا باعث ہے ؟ اس فرض کے ساتھ کہ ہم نے انہيں جتنا بھى وعظ و نصيحت کى اس کا کوئى فائدہ نہيں ہوا ہاں شاگرد اسکول ميں اسلامى طرز کا خيال رکھتے ہيں ليکن جيسے ہى اسکول سے خارج ہوتے ہيں بالوں کا اسٹائل تبديل کرليتے ہيں؟
ج: اساتذہ کے لئے طلباءکے بال کاٹنا مناسب نہيں ہے بال کاٹنا خود طالب علم کى ذمہ دارى ہے اور اگر اسکول کے اساتذہ طالب علم سے کوئى خلاف ادب اور اسلامى ثقافت کے منافى عمل ديکھيں تو پدرانہ وعظ و نصيحت انجام دينا ان کى ذمہ دارى ہے اور اگر ضرورى ہو تو مذکورہ مسئلہ ميں ان کے سرپرست سے مدد لينى چاہيے
س1371: امريکى لباس پہننے کا کيا حکم ہے؟
ج: استعمارى ممالک کے بنے ہوئے لباس کے پہننے ميں اس لئے کہ اعداءاسلام نے بنايا ہے کوئى حرج نہيں ہے ہاں اگر غير اسلامى اور مخالف ثقافت يا ان کى معيشت کى تقويت کا سبب بنے جسے وہ اسلامى ممالک پر استعمار اور استثمار کے لئے استعمال کرتے ہيں يا اگر اسلامى حکومت کى معيشت کو ضرر پہنچانے کا سبب ہو تو مورد اشکال ہے بلکہ بعض موارد ميں جائز نہيں ہے۔
س1372: ٹائى لگانے اور گاؤن پہننے (١) کا کيا حکم ہے اور بر فرض عدم جواز آيا مذکورہ حکم اسلامى جمہوريہ ميں رہنے والوں سے مختص ہے يا دوسرے تمام ممالک ميں رہنے والوں کيلئے بھى يہى حکم ہے؟
ج: ٹائى اور ٹائى جيسى اشياءکا پہننا جائز نہيں ہے اگر غير مسلمين کى ثقافت اور مخالف مغربى ثقافت کى ترويج کا سبب بنتى ہوں اور مذکورہ حکم اسلامى حکومت ميں رہنے والوں سے مختص نہيں ہے ۔
س1373: ايسى تصاوير، کتب اور مجلات کا کيا حکم ہے جو صراحت کے ساتھ قبيح اور فحش امور پر مشتمل نہيں ہوتے ليکن اشارتاً نوجوانوں کے درميان فاسد اور غيراسلامى ماحول فراہم کرنے ميں شريک ہيں ؟
١) لمبا چغہ جو پادرى بدن کے علاوہ سر کو ڈھانپے کے ليے مغرب ميں پہنتے ہيں۔
ج: مذکورہ اشياءکى ترويج کرنا ، خريدنا اور فروخت کرنا جائز نہيں ہے جو جوانوں کے انحراف اور فاسد ہونے کا سبب ہو اور فاسد ثقافتى ماحول مہيا کرے لہذا ان سے اجتناب کرنا واجب ہے ۔
س1374: ہمارے اسلامى معاشرے کے خلاف ثقافتى جنگ ميں دور حاضر کى عورت کى کيا ذمہ دارى ہے؟
ج: پردے کى پابندى اور ايسے ملبوسات سے اجتناب کرنا جو دشمنوں کى ثقافت کى پيروى کہلائے اہم واجبات ميں سے ہے۔
س 1375: عيسائيوں کى عيد کى نسبت سے بعض مسلمان جشن مناتے ہيں اور عيسائيوں کى طرح درخت ولادت سجاتے ہيں جيسا کہ عيسائى کرتے ہيں آيا مذکورہ عمل ميں کوئى اعتراض ہے؟
ج: حضرت عيسى (ع)کى ولادت کا جشن منانے ميں کوئى حرج نہيں ۔
س1376: آيا ايسا لباس پہننا جائز ہے جس پر شراب کا نعرہ يا اس کى ايڈوٹائزمنٹ تحرير ہو ؟
ج: جائز نہيں ہے۔
|