۱۳۹۷/۵/۲۱   6:54  ویزیٹ:2011     معصومین(ع) ارشیو


چنداقوال از حضرت امام جواد علیہ السلام

 


1 ۔ خدا پر توکل ہر گرانقدر چیز کی قیمت اور بلندی کی طرف پہنچنے کی سیڑھی ہے- (بحار الانوارا ،ج78 ،ص364)
2 ۔ دل سے خد اکو یاد کرنا ،اعضا و جوارح کو عبادت میں تھکا دینے سے بہتر اور بر تر ہے۔ (بحار الانوار ،ج78 ص364 )
3 ۔ ایک چیز کے محکم اور پایدار ہونے سے پہلے اس کو ظاہر کرنا اس کی تباہی کا باعث ہے- (تحف العقول ص457)
4 ۔ مومن تین چیزوں کا محتاج ہے
1. خدا کی طرف سے توفیق
2. اپنے باطن سے واعظ اور نصیحت کرنے والے
3. نصیحت کرنے والے کی بات کو قبول کرنے والے۔ (تحف العقول ص457)
5 ۔ دینی بھاﺋیوں سے ملاقات عقل کی سلامتی اور ترقی کا باعث ہے اگرچہ بہت کم مدت میں ہو- (الامالی مفید ص329)
6 ۔ جو شخص بھی کسی کو آزمانے سے پہلے اس پر اطمینان کرے، اس نے اپنے آپ کو ھلاکت اور درد ناک انجام کی آغوش میں ڈال دیا ہے- (بحار الانوار ج78 ص364)
7 امام جواد علیہ السلام نے فرمایا:جس شخص کی خشنودی ظلم کرنا ہے اس کا غصہ تمہیں نقصان نہیں پہنچاۓ گ (بحار الانوار ج75 ص380)
8 ۔ مومن کی دولتمندی ،لوگوں سے بے نیازی میں ہے- (بحار الانوار ج75 ،ص109)
9 امام جواد علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص ھوای نفس کی پیروی کی خاطر ترقی کی راہ کو تم سے پوشیدہ کرے اس نے تم سے دشمنی کی ہے- (بحار الانوار ج78 ص364)
10 ۔ ایام ،پوشیدہ رازوں کو تم پر آشکار کرتے ہیں(بحار الانوار ج78 ص364