۱۳۹۸/۹/۱۳   2:56  ویزیٹ:2140     خبریں


جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری (ع)

 


جشن  ولادت باسعادت  حضرت امام حسن عسکری (ع) آپ سب کو مبارک ہو

اسی مناسبت سے مسجد امام حسین علیہ السلام دبی میں ایک جشن کا اھتمام کیا گیا ہے آپ سے بھی شرکت کی استدعا ہے۔
وقت: جمعرات 5 دسمبر 2019 کو نماز مغربین کے فورا بعد۔
یاد رہے کہ اس پروگرام کے بعد پوری مسجد کو مل کر صاف کرنے کا بھی اھتمام ہے آپ حضرات اس پر منفعت پروگرام میں بھی شامل ہوکرثواب دارین حاصل کریں۔
  • حضرت امام حسن عسکری (ع) کی ولادت باسعادت مبارک ہو

فرزند رسولۖ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع سب مؤمنین سراپا خوش جشن و سرورمنا ر ہے۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام آٹھ ربیع الثانی دو سو بتیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے-  آپ نے انتہائی سخت حالات میں دین الہی اور احکام اسلامی کو لوگوں تک پہنچایا اور دین کی راہ میں پیدا کئے جانے والے شبہات کو برطرف کیا- آپ نے لوگوں کو حضرت امام مہدی (عجل) کی غیبت کے دور میں اسلام پر باقی رہنے کے طریقے بیان کرتے ہوئے زمانہ غیبت کے لئے لوگوں کے ذہنوں کو بھی پوری طرح آمادہ کیا-