۱۳۹۹/۳/۳   10:48  ویزیٹ:243     خبریں


شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی

 


ایران سمیت پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی

ایران میں شوال 1441ھجری کا چاند نظر آگیا، ایران اور پاکستان سمیت متحدہ عرب آمارات میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ  نے پیرکے دن کو عید کا اعلان کیا ہے۔ معظم له کے دفتر سے جاری شدہ اعلان:

بسمہ تعالی
آیت اللہ سیستانی (مد ظلہ) کی نظر میں ماہ شوال کا چاند عادی طور پر دیکھا جانا ثابت نہیں ہوا ہے، اس لیے کل بروز اتوار ماہ رمضان کی تیس تاریخ اور پیر کو شوال کی پہلی تاریخ ہوگی۔
دفتر آیت اللہ سیستانی (مد ظلہ)

متوجہ رہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے نزدیک کل اتوار کو عید نہیں ہے۔