۱۳۹۹/۵/۹
7:51
ویزیٹ:1654
خبریں
عید قربان سب مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو |
|
عید قربان سب مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو
توجہ رہے کہ امنیتی تدابیر کے تحت نماز عید قربان اور نماز جمعہ نہیں پڑھایا جائیگا۔
اعمال شب وروز عید ضحی
دسویں ذی الحجہ کی رات یہ بڑی عظمت و برکت والی رات ہے اور یہ ان چار راتوں میں سے ہے جن میں شب بیداری مستحب ہے آج کی رات آسمان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،اس شب میں امام حسین- کی زیارت مستحب ہے اور یہ دعا’’یٰا دٰائِمَ الفَضْلِ عَلَیٰ الْبَرّیٰة ...‘‘کا پڑھنا بھی بہتر ہے جس کا ذکر شب جمعہ کے اعمال میں گذر چکا ہے ۔
دسویں ذی الحجہ کا دن یہ روز عید قربان اور بڑی عظمت و بزرگی والا دن ہے ۔اس میں کئی ایک اعمال ہیں :
﴿1﴾غسل: آج کے دن غسل کرنا سنت مؤکدہ ہے اور بعض علمائ تو اسکے واجب ہونے کے قائل ہیں۔
﴿2﴾نماز عید:اس کا طریقہ بھی وہی ہے جو نماز عید الفطر کا ہے اور تفصیلی طور پر ذکر ہو چکا ہے اور بہتر ہے کہ آج کے دن بھی نماز عید کے بعد قربانی کے گوشت سے افطار کرے ۔
﴿3﴾نماز عید سے قبل و بعد منقولہ دعائیں پڑھے :تاہم آج کے دن صحیفہ کاملہ کی اڑتالیسویں دعا پڑھنا بہت بہتر ہے جو اَلَّلهمَّ هذَا یَوْمٌ مُبَارَکٌ سے شروع ہوتی ہے ۔نیز صحیفہ کاملہ کی چھیالیسویں دعا بھی پڑھے جس کا آغاز یَامَنْ یَرْحَمُ مَن لَا یَرْحَمُه الْعِبَادُ سے ہوتا ہے :
﴿4﴾دعائ ندبہ پڑھے جو مفاتیح الجنان کے دسویں فصل میں ذکر ہوئی ہے ۔
﴿5﴾قربانی: قربانی کرنا سنت مؤکدہ ہے ۔
﴿6﴾ تکبیرات:جو شخص منیٰ میں ہووہ روز عید کی نماز ظہر سے تیرھویں ذی الحجہ کی نماز فجر تک پندرہ نمازوں کے بعد تکبیریں پڑھے اور دیگر شہروں کے لوگ روز عید کی نماز ظہر سے بارھویں ذی الحجہ کی نماز فجر تک دس نماز وں کے بعد تکبیریں پڑھیں:
کافی کی صحیح روایت کے مطابق وہ تکبیریں یہ ہیں ۔
اﷲُ ٲَکْبَرُ، اﷲُ ٲَکْبَرُ، لاَ إله إلاَّ اﷲُ، وَاﷲُ ٲَکْبَرُ، وَاﷲُ ٲَکْبَرُ، وَاﷲُ ٲَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ
اللہ بزرگتر ہے اللہ بزرگتر ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ بزرگتر ہے اللہ بزرگتر ہے اور اللہ ہی کے لئے
الْحَمْدُ اﷲُ ٲَکْبَرُ عَلَی مَا هدَانا، اﷲُ ٲَکْبَرُ عَلَی مَا رَزَقَنا مِنْ بَهیمَة الْاََنْعامِ وَالْحَمْدُ
حمد ہے اللہ بزرگتر ہے کہ اس نے ہمیں ہدایت دی اللہ بزرگتر ہے کہ اس نے ہمیں روزی دی بے زبان چوپایوں میں سے اور حمد ہے
لِلّٰه عَلَی مَا ٲَیْْلاٰنٰا۔
اﷲ کیلئے کہ اس نے ہماری آزمائش کی ۔
یہ تکبیریں مذکورہ نمازوں کے بعد حتی الامکان بار بار پڑھنا مستحب ہیں ۔بلکہ نوافل کے بعد بھی پڑھے :
|
|