4/27/2017         ویزیٹ:476       کا کوڈ:۹۳۴۱۷۱          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،   کتابِ نماز

جناب یحییٰ...................................................فہرست....................................................اوقات نماز


کتابِ نماز

 
نماز کی اہمیت اور شرائط

 
س350۔ عمداً نماز ترک کرنے والے یا اسے سبک سمجھنے والے کا کیا حکم ہے ؟
 
ج۔ نماز پنجگانہ شریعت اسلامیہ کے ہم واجبات میں سے ہے ، بلکہ یہ دین کا ستون ہے اور اس کا ترک کرنا یا سبک سمجھنا شرعاً حرام اور عذاب کا موجب ہے۔
 
س351۔ اگر کسی کو وضو اور غسل کے لئے پانی اور تیمم کے لئے خاک میسر نہ ہو تو کیا اس پر نماز واجب ہے ؟
 
ج۔ ادا کرنا واجب نہیں ہے اگرچہ احتیاط مستحب ہے کہ ادا کرے (لیکن) احتیاطاً قضا پڑھنا واجب ہے۔
 
س352۔ آپ کی نظر میں ایک واجبی نماز سے کن موقعوں پر عدول کیا جا سکتا ہے ؟
 
ج۔ مندرجہ ذیل موارد میں عدول کرنا واجب ہے :
 
1۔ عصر کی نماز سے ظہر کی طرف عدول کرنا اگر نماز کے درمیان متوجہ ہو کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی ہے۔
 
2۔ عشاء کی نماز سے مغرب کی طرف بشرطیکہ اس نے محل عدول سے تجاوز نہ کیا ہو اور متوجہ ہو گیا ہو کہ مغرب کی نماز نہیں پڑھی ہے۔
 
3۔ اگر ترتیب وار پڑھی جانے والی دو قضا نمازوں میں بہو ل سے بعد کی نماز کو پہلے شروع کر دیا ہو۔
 
اور مندرجہ ذیل موقعوں پر عدول مستحب ہے :
 
1۔ ادا نماز سے قضا کی طرف ، بشرطیکہ ادا نماز کی فضیلت کا وقت فوت نہ ہو جائے۔
 
2۔ جماعت میں شرکت کی غرض سے واجب نماز سے مستحبی کی طرف عدول۔
 
3۔ اگر جمعہ کے دن نماز ظہر میں سورہ جمعہ کے بجائے بہو ل کر دوسرا سورہ شروع کر دیا ہو اور نصف یا کچھ زائد پڑھ چکا ہو تو وہ واجبی نماز سے مستحبی نماز کی طرف عدول کرسکتا ہے۔ تاکہ نماز فریضہ کو سورہ جمعہ کے ساتھ ادا کرسکے۔
 
س353۔ جمعہ کے دن جو نمازی جمعہ اور ظہر دونوں نمازوں میں صرف ’ قربۃ الی اللہ ‘ یا دونوں میں واجب قربۃ الی اللہ کی نیت کرے؟
 
ج۔ دونوں میں قربت کی نیت کرنا کافی ہے اور کسی میں وجوب کی نیت واجب نہیں ہے۔
 
س354۔ اگر نماز کے اول وقت سے تقریباً آخر وقت تک منہ یا ناک سے خون جاری رہے تو ایسے میں نماز کا کیا حکم ہے ؟
 
ج۔ اگر بدن کے پاک کرنے پر قادر نہ ہو اور وقت نماز کے ختم ہو جانے کا خوف ہو تو اسی حالت میں نماز پڑھے گا۔
 
س355۔ نماز میں مستحبی ذکر کو پڑھتے وقت کیا بدن کو پوری طرح ساکن رکھنا واجب ہے ؟
 
ج۔ خواہ ذکر واجب ہو یا مستحب اثنائے نماز میں دونوں کی قرأت کے وقت جسم کا مکمل سکون و اطمینان کی حالت میں ہو نا واجب ہے۔
 
س356۔اسپتالوں میں مریضوں کو پیشاب کے لئے نلکی لگا دی جاتی ہے جس سے غیر اختیاری طور پر سوتے جاگتے یہاں تک کہ درمیان نماز بھی مریض کا پیشاب نکلتا رہتا ہے پس یہ فرمائیں کہ کیا اس پر دوبارہ نماز پڑھنا واجب ہے یا اس حالت میں پڑھی جانے والی نمازیں کافی ہیں ؟
 
ج۔ اگر اس نے اپنی نماز اس وقت کے شرعی فریضہ کے مطابق پڑھی ہو ، تو صحیح ہے اس پر نہ تو اعادہ واجب ہے اور نہ قضا۔
 
س357۔ جو نمازیں میں نے مستحبی غسل سے اور وضو کے بغیر پڑھی ہیں وہ صحیح ہیں یا نہیں ؟
 
ج۔ اگر آپ نے اس مرجع کے فتوے کے مطابق نماز پڑھی ہے جس کی تقلید کو اپنے لئے شرعاً صحیح سمجھا ہے تو وہ نمازیں صحیح ہیں۔

جناب یحییٰ...................................................فہرست....................................................اوقات نماز

 

 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے

     
امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک