4/27/2017
ویزیٹ:
2256 کا کوڈ:
۹۳۴۱۷۶
استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
»
استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
،
دوسر ے دینی مکانات کے احکام
دوسر ے دینی مکانات کے احکام
س432۔ کیا شرعی نقطہ نظر سے امام بارگاہ کو معین اشخاص کے نام رجسٹرڈ کرنا جائز ہے ؟ اور اگر دوسرے افراد جنہوں نے اس عمل خیر یعنی امام بارگاہ کی تعمیر میں شرکت کی ہے ، اس امر سے راضی نہ ہوں تو اس کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ دینی مجالس برپا کرنے کے لئے موقوفہ ، امام بارگاہ کو معین اشخاص کے نام رجسٹرڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بہر حال بعض معین افراد کے نام کرنے کے لئے لازم ہے کہ ان تمام افراد کی اجازت لی جائے جنہوں نے اس عمارت کے بنانے میں شرکت کی ہے۔
س433۔ مسائل کی کتابوں میں لکھا ہو ہے کہ مجنب شخص اور حائضہ عورت دونوں کے لئے آئمہ علیہم السلام کے حرم میں داخل ہو نا جائز نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمائیں کہ کیا صرف قبہ کے نیچے کی جگہ حرم ہے یا اس سے ملحق ساری عمارت حرم ہے ؟
ج۔ حرم سے مراد وہ جگہ ہے جو قبۂ مبارک کے نیچے ہے اور عرف عام میں جس کو حرم اور زیارت گاہ کہا جاتا ہے۔ لیکن ملحقہ عمارت اور راہداری حرم کے حکم میں نہیں ہیں ، ان میں مجنب و حائضہ کے داخل ہو نے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر یہ کہ ان میں سے کسی کو مسجد بنادیا گیا ہو۔
س434۔ قدیم مسجد سے ملحق ایک امام باڑھ بنایا گیا ہے اور آج کل مسجد میں نماز گزاروں کے لئے گنجائش نہیں ہے ، کیا مذکورہ امام باڑھ کو مسجد میں شامل کر کے اسے مسجد کے عنوان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ؟
ج۔ امام باڑھ میں نماز پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر امام باڑھ شرعاً صحیح طریقہ سے امام باڑھ کے عنوان سے وقف کیا گیا ہے تو اسے مسجد میں تبدیل کرنا اور اسے برابر والی مسجد میں مسجد کے عنوان سے ضم کرنا جائز نہیں ہے۔
س435۔ کیا اولاد آئمہ علیہم السلام میں سے کسی کے مرقد کے لئے نذر میں آئے ہوئے اسباب اور فرش کو محلہ کی جامع مسجد میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
ج۔اگر یہ چیزیں فرزند امام علیہ السلام کے مرقد اور اس کے زائرین کی ضرورت سے زیادہ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
س436۔ جو تکیے یا عزا خانے حضرت ابو الفضل العباس (ع) اور دیگر شخصیات کے نام پر بنائے جاتے ہیں کیا وہ مسجد کے حکم میں ہیں امید ہے کہ ان کے احکام بیان فرمائیں گے؟
ج۔ تکیے اور امام بارگہیں مسجد کے حکم میں نہیں ہیں۔
فائل اٹیچمنٹ:
صحیح ای میل درج کریں
اپنا ای میل ایڈریس درج کریں
متن درج کریں