4/27/2017         ویزیٹ:1846       کا کوڈ:۹۳۴۱۹۴          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،   نماز عیدین
نماز عیدین
 
س643۔ آپ کی رائے میں نماز عیدین اور جمعہ واجبات کی کس قسم میں سے ہیں ؟
 
ج۔ عصر حاضر میں نماز عیدین واجب نہیں ہے بلکہ مستحب ہے لیکن نماز جمعہ واجب تخییری ہے۔
 
س644۔ کیا نماز عیدین کے قنوت میں کمی زیادتی اس کے باطل ہو نے کاسبب ہو تی ہے ؟
 
ج۔ اس سے نماز باطل نہیں ہو تی ہے۔
 
س645۔ ماضی میں رواج تھا کہ امام جماعت ہی مسجد میں عید الفطر کی نماز  پڑھا یا کرتا تھا۔ کیا اب بھی جائز ہے کہ آئمہ جماعت ہی نماز عیدین پڑھائیں یا نہیں ؟
 
ج۔ ولی فقیہ کے وہ نمائندے پڑھا سکتے ہیں جن کو ولی فقیہ کی طرف سے نمازعید قائم کرنے کی اجازت ہو اسی طرح وہ آئمہ جمعہ بھی دور حاضر میں نماز عید جماعت سے پڑھا سکتے ہیں جن کو ولی فقیہ کی طرف سے منصوب کیا گیا ہو ، لیکن ان کے علاوہ افراد کے لئے احتیاط یہ ہے کہ فرادیٰ پڑھیں اگرچہ رجاء ً جماعت سے پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے لیکن ورود کے قصد سے نہیں۔ ہاں اگر مصلحت کا تقاضا یہ ہو کہ شہر میں ایک ہی نماز عید قائم کی جائے تو اولیٰ یہ ہے کہ اسے ولی فقیہ کے منصوب کردہ امام کے علاوہ کوئی اور نہ پڑھائے۔
 
س646۔ کیا نماز عید فطر کی قضا کی جا سکتی ہے ؟
 
ج۔ اس کی قضا نہیں ہے۔
 
س647۔ کیا نماز عید فطر میں اقامت ہے ؟
 
ج۔ اس میں اقامت نہیں ہے۔
 
س648۔ اگر نماز عید فطر میں امام اقامت کہے تو اس کی اور دیگر نماز گزاروں کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
 
ج۔ اس سے امام جماعت اور دیگر مامومین کی نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک