5/2/2017         ویزیٹ:2247       کا کوڈ:۹۳۴۲۵۳          ارسال این مطلب به دیگران

خبریں » خبریں
  ،   جشن میلاد حضرت ابا الفضل العباس(ع) مسجد امام حسین(ع) دوبی

30اپریل 2017 کو مسجد امام حسین (ع) دوبئی میں ولادت با سعادت حضرت عباس (ع) کی مناسبت سے ایک عظیم جشن منعقد ہوا کہ جس میں بہت سارے مؤمنین نے شرکت کی۔
یہ پروگرام نماز مغربین کے بعد قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہو گیا اور حجت الاسلام مولانا نجفی صاحب نے خطاب فرمایا آپ نے حضرت  ابا الفضل العباس کے زندگی کے مختلف جوانب پر روشنی ڈالی۔ آپ نے کہا کہ عباس بہت عظیم صفتوں کا مالک تھا کہ اس میں سے وفاداری، فداکاری، امام پر سب کچھ لوٹانے والا، اور امام کی صحیح پیروکاری اور ولائی ہونا شامل ہے آپ کے زیارتنامے میں ہے
(السَّلامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الْمُطِيعُ لِلَّهِ وَ لِرَسُولِهِ وَ لِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ سَلَّمَ)
مولانا صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بھی حضرت ابا الفضل العباس(ع) کی ان صفات کو آپنانا چاہیے۔
اس پروگرام میں حضرت ابا الفضل العباس(ع) کی زندگی سے ایک مقابلہ بھی رکھا گیا تھا کہ اس مقابلے میں 250 سے زیاد مرد اور عورتیں شریک ہو گئے۔ درست جواب دینے والوں میں سے قرعہ کشی کے ساتھ 5 لوگوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔
اس طرح جن کی نام ابوالفضل یا عباس سے جوڑے گئے تھے، کو بھی اس خوشی کے موقع پر انعامات دیئے گئے۔
 اور آخر میں سب شرکت کرنے والوں کی بہتریں انداز میں مہمانوازی بھی کی گئی۔ 








فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک