12/25/2017         ویزیٹ:2305       کا کوڈ:۹۳۵۵۹۰          ارسال این مطلب به دیگران

نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو » نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو
  ،   22/12/2017 کو نماز جمعہ حج‍ت الاسلام مولانا موسوی صاحب کی اقتدا‏‏ء میں اداء کی گئی۔

خطبہ اول

حجت الاسلام مولانا موسوی صاحب نے سب سے پہلے تقوی اور پرہیز گاری کی سفارش کی۔

پھر  آپنے کچھ آذکار کی سفارش کرتے ہوئے ذکر  تسبیحات حضرت زہراء (س) پر کچھ یو روشنی ڈالی ۔   تسبیحات حضرت زہراء سلام اللہ علیھا   وہ تحفہ ہے کہ جو حضرت نبی پاک (ص) نے شب معراج کو آپنی لاڈلی بیٹی حضرت الزہرا(س) کو بطور تحفہ ارشاد کیا تھا۔ تو اس  سےپتہ لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا تحفہ ہے۔ 

تسبیحات حضرت زہراء سلام اللہ علیھا  کا طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد 34 مرتبہ (اللہ اکبر) 33 مرتبہ الحمد للہ  اور 33 مرتبہ سبحان اللہ ، پڑھنا ہے۔

حضرت امام علی (ع) فرماتے ہیں کہ جب سے اس ذکر کو حبیب خدا  حضرت محمد مصطفی (ص) نے مجھے سکھایا ہے  اس وقت سے آب تک یہ مجھ سے ترک نہیں ہوا ہے۔حتی جنگ صفین میں بھی۔

حضرت امام صادق (ع) نے فرمایا: کہ ہر نماز کے بعد تسبیحات حضرت الزہراء (س) کی ثواب ہزار رکعت نماز کی برابرہے۔ (وسائل الشیعہ ج 5 باب 9)

تسبیحات  حضرت زہراء پڑھنے  کے لیئے بہتریں وقت  ہر نماز کے بعد اسی تشہد کی حالت میں بیٹھ کر بلافاصلے پڑھنے کاہے۔

دوسری خطبہ:

دوسری خطبے میں مولانا صاحب نے مندرجہ ذیل باتو کی طرف لوگو ں کو متوجہ کیا۔

  1. مولانا صاحب نے سب سے پہلے تقوی کی وصیت کرتے ہو ئے فرمایا کہ تقوی آپنائیں کیونکہ تقوی کی وجہ سے انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔
  2. وہ اوقات کہ جسمیں دعا قبول ہو جاتی ہے اس میں سے ایک ظہر کا وقت ہے۔
  3. اسی طرح جب بارش برستا ہو تو تب بھی دعا قبول ہو جاتی ہے۔
  4. پھر آپ نے فضیلت نماز جمعہ کی طرف ایشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کہ ایک عربی رسول گرامی اسلام  کی خدمت میں حاضر ہوا  کہ میں اس سال حج کے لئے جانا چاہتا تھا لیکن وسعت مالی نہ ہونے کی وجہ سے نہ جا سکا تو آپ (ص) نے فرمایا: کہ نماز جمعہ مساکین کے لئے حج ہے۔یعنی نماز جمعہ  پڑھنے کا ثواب حج  بجا لانے کے برابر ہے۔ (وسایل الشیعہ)
  5.  آپ (ص) نے فرمایا : (ان لکم فی کل الجمعۃ حج و العمرۃ ) آپ لوگوں کے لئے  ہر نماز جمعہ میں ایک حج اور ایک عمرہ رکھا گیا ہےاس طرح کہ جب انسان نماز جمعہ کو بجا لانے کے لیئے  جلدی کے ساتھ تشریف لاتا ہے تو اس کے ليئے حج لکھا جاتا ہے اور جب نماز جمعہ پڑھنے کے بعد نماز عصر بجا لانے کا انتظار کرتا  ہے تو اس کے لیئے قبول عمرہ لکھا جاتا ہے۔(کنزالعمل ج7)
  6. حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا: کہ نماز جمعہ پڑھنے والے تین گروہ ہے۔

الف: وہ کہ جو نماز جمعہ کے شروع ہونے سے پہلے تشریف لاتے ہیں اور اول سے لیکر آخر تک خطبے سنتے ہیں تو ان جیسے لوگوں کے لئے یہ نمازانکے گزشتہ ہفتے میں گناہوں اور آیندہ ہفتے میں  گناہوں کا کفارہ بن جاتاہے۔

ب: وہ حضرات جو خطبوں میں شریک تو ہو جاتے ہیں لیکن خطبوں کو سنتے نہیں بے توجھ بیٹھے رہتے ہیں اپنے دوستوں کے ساتھ مشغول رہتے ہیں ۔ پھر نماز جمعہ پڑھ کر چلے جاتے ہیں تو ان کے لیئے دوست اور احباب سے ملنے کا اجر تو ضرور لکھا جاتا ہے لیکن نماز جمعہ کی ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں ۔

ج: تیسرا وہ گروہ کہ جو نہ خطبے سنتے ہیں اور نہ نماز جمعہ پڑھتے ہیں ۔ تو وہ نماز جمعہ اور دوستو ں سے ملنے کے ثواب  دونوں سے محروم ہو جاتے ہیں ۔

والسلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ

 

 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک