1/13/2018         ویزیٹ:2184       کا کوڈ:۹۳۵۶۴۰          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،    شطرنج اور آلات قمار

 شطرنج اور آلات قمار

شطرنج: 
 س1109:   اکثراسکولوں ميں شطرنج کھيلنے کا رواج پيدا ہوگيا ہے کيا آپ کى نظر ميں شطرنج کھيلنا جائز ہے؟ اورکيا شطرنج کى تعليم دينا صحيح ہے؟
ج:  اگر آج کل شطرنج  مکلف کى نظر ميں آلات قمار (جوئے) ميں سے شمار نہيں کيا جاتا تو شرط باندھے بغير کسى عقلائى غرض کے لئے کھيلنے ميں کوئى حرج نہيں ہے۔

س 1110 : تاش و غيرہ جيسے سرگرمى کے اسباب سے کھيلنے کا کيا حکم ہے ؟ کيا ان آلات کے ساتھ محض سرگرمى کى خاطر کسى قسم کى شرط باندھے بغير کھيلنا جائز ہے؟
ج:  ان آلات سے جو عرف عام ميں جوا کھيلنے ميں استعمال کئے جاتے ہيں شرط باندھے بغير محض سرگرمى کے لئے کھيلنا بھى ہر صورت ميں حرام ہے ۔

س 1111 :  مندرجہ ذيل مقامات پر شطرنج کا کيا حکم ہے؟
  ١۔ شطرنج کے آلات بنانا، فروخت کرنا اورخريدنا۔
  ٢۔ شرط کے ساتھ اوربغير شرط کے شطرنج کھيلنا ۔
  ٣۔ شطرنج کى تعليم کے مراکز کھولنا خاص و عام محافل ميں کھيلنا اور لوگوں کو اس کھيل پر ابھارنا ۔
ج:  اگر مکلف (٣) کى نظر ميں شطرنج کے اسباب کو آج کل آ لات قمار (جوا) ميں سے شمار نہيں کيا جاتا تو اس کے بنانے ، فروخت کرنے اورخريدنے ميں کوئى حرج نہيں ہے اسى طرح بغير شرط کے کھيلنے اورمذکورہ فرض کے ساتھ تعليم دينے ميں بھى کوئى حرج نہيں ہے۔

س1112 :  آيا کھيلوں کے محکمے کى جانب سے شطرنج کے مقابلوں کى تاييد و حمايت سے يہ ثابت نہيں ہوجاتا کہ شطرنج جوئے اور قمار کے آلات ميں سے نہيں ہے ؟ اور کيا مکلّف اس پر اعتماد کرسکتاہے؟
 ج: احکام کے لئے موضوعات کے تعين کا معيار مکلف کى اپنى تشخيص يا کسى شرعى دليل کا ہونا ہے ۔

 س1113:  کفار کے ساتھ غير اسلامى ممالک ميں شطرنج اوربليرڈ جيسے آلات سے کھيلنے کا کيا حکم ہے؟ اوربغير شرط کے ان آلات کو استعمال کرنے کے لئے پيسے دينے کا کيا حکم ہے؟
ج: جوئے کے آلات اورشطرنج کھيلنے کا حکم گزشتہ مسائل ميں بيان ہوچکا ہے اس کھيل کے اسلامى اور غير اسلامى ملک ميں کھيلنے ميں کوئى فرق نہيں ہے نہ ہى مسلمان اورغير مسلمان کے ساتھ کھيلنے ميں کوئى فرق ہے ۔ جوئے کے آلات کى خريدو فروخت اور آلات کےلئے مال خرچ کرنا بھى جائز نہيں ہے۔

آلات ِ قمار(٤):
س 1114 : اگر لوگ فارغ اوقات ميں شرط باندھے بغير تاش کھيليں انکے ذہن ميں جوئے، بالواسطہ يا بلاواسطہ درآمد کے حصول کا تصوّر بھى نہ ہو بلکہ محض سرگرمى اور مصروفيت کے لئے کھيلتے ہوں تو کيا انکا يہ عمل حرام ہے اور يہ افراد فعل محرم کے مرتکب ہوئے ہيں ؟ نيز محض تفريح کى غرض سے ايسى محفلوں ميں جانے کا کيا حکم ہے جھاں تاش کھيلا جارہا ہو؟
ج:  تاش سے جو کہ عرف ِعام ميں جوئے کے آلات ميں سے شمار کيا جاتا ہے  جہاں کھيلنا مطلقاً حرام ہے اورايسى محفل ميں اختياراً شرکت کرنا جائز نہيں ہے کہ جہاں جوا کھيلا جائے يا اس کے آلات سے کھيلا جائے۔

س1115:   کيا شرط لگائے بغيرايسے تاش استعمال کرنا جائز ہے جو محض فکرى نوعيت کے ہوں، اور علمى و دينى معلومات کے حامل ہوں؟ ايسے کاغذى پتوں سے کھيلنے کا کيا حکم ہے جنھيں ايک خاص ترتيب سے ملايا جائے تو بعض شکليں وجود ميں آتى ہيں جيسے موٹر سائيکل يا کار وغيرہ جبکہ ممکن ہے انہيں رقم لگا کر بھى استعمال کيا جائے ؟
ج:   ايسے پتوں کا استعمال جائز نہيں ہے جنہيں عام طور پر جوئے ميں استعمال کيا جاتا ہے۔ ہاں وہ پتے جو عام طور پر جوئے ميں استعمال نہيں ہوتے بغير شرط باندھے انکے ساتھ کھيلنے ميں کوئى حرج نہيں ہے۔ تاش ہو يا غير تاش ہر وہ چيز جو مکلّف کى نظر ميں قمار کے آلات ميں سے شمار ہو يا اسے جوئے کے اندر استعمال کيا جاتاہو اس کے ساتھ کھيلنا کسى صورت ميں بھى جائز نہيں ہے ۔اور کوئى آلہ بھى جسے عام طور پر آلات قمار ميں سے شمار نہ کيا جائے اورجوا کھيلنے والا اس سے قمار کا ارادہ نہ کرے تو ايسى صورت ميں اس سے کھيلنے ميں کوئى حرج نہيں۔

س 1116:   اخروٹ اور انڈوںوغيرہ سے کھيلنے کاکيا حکم ہے جو کہ شرعاً ماليت کے حامل ہيں؟کيا بچوں کے لئے ايسے کھيل کھيلنا جائز ہيں؟
ج:  اگر کھيل جوئے کے عنوان سے ہويا شرط باندھ کر کھيلا جائے تو يہ شرعاً حرام ہے اور جيتنے والا جيتى ہوئى چيز کا مالک نہيں بنے گا ليکن اگر کھيلنے والے غير بالغ ہوں تو وہ شرعى طور پر مکلف نہيں ہيں اور ان پر کوئى حکم نہيں ہے اور وہ بھى جيتى ہوئى چيز نہيں لے سکتے ۔

س1117  : کيا آلات قمار کے بغير کسى کھيل پر پيسوں و غيرہ کى شرط باندھنا جائز ہے؟
ج:  کھيلوں پر شرط لگانا اگرچہ بغير آلاتِ قمار کے  ہو جائز نہيں ہے۔

س 1118:    کمپيوٹر پر تاش و غيرہ جيسے آلات قمار کے ساتھ کھيلنے کا کيا حکم ہے؟
ج:  اسکا حکم بھى ويسا ہى ہے جو خود آلات قمار کے ساتھ کھيلنے کا ہے ۔

س 1119: (UNO) او نو اورکيرم کا کيا حکم ہے؟
ج:  اگر مذکورہ دونوں چيزيں عام طور پر آلات قمار ميں سے شمار کى جائيں تو ان سے کھيلنا بالکل جائز نہيں ہے اگرچہ کھيل بغير رقم لگائے کھيلا جائے۔

س 1120   اگر بعض آلات ايک ملک ميںآلات قمارميں شمار کئے جائيں ليکن دوسرے ملک ميں قمار ميں سے شمار نہ کئے جائيں توکيا ان سے کھيلنا جائز ہے؟
ج:  دونوں ممالک کے اہل عرف کى رعايت کرنا ضرورى ہے اس ط  رح سے کہ اگر ايک چيز ايک ملک ميں آلات قمار ميں سے شمار کى جاتى ہے تويہ اس وقت اس کے حرام ہونے کے لئے کافى ہے کہ جب يہ چيز گزشتہ دور ميں دونوں ملکوں ميں آلات قمار ميں سے شمار کى جاتى تھي۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک