1/25/2018         ویزیٹ:2592       کا کوڈ:۹۳۵۶۷۷          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،    تعليم و تعلم اور ان کے آداب

 تعليم و تعلم اور ان کے آداب

س 1313: کيا روزمرہ پيش آنے والے مسائل شرعيہ کو نہ سيکھنا گنا ہ ہے ۔
ج:  اگر نہ سيکھنے کى وجہ سے ترک واجب يا فعل حرام کامرتکب ہو تو ترک ِ واجب اور فعل حرام پر گناہ گار ہوگا۔

س1314: اگر طالب علم سطحيات تک کے مراحل طے کرلے اور اگر جدو جہد کر لے تو درجہ اجتہاد تک پہنچ سکتا ہے تو کيا ايسے شخص کے لئے تعليم کا جارى رکھنا واجب عينى ہے۔
ج:  علوم دين کا طالب ہونا بذات خود اور اسى طرح تعليم کو جارى رکھنا يہاں تک کہ درجہ اجتہاد حاصل کرے عظيم فضيلت ہے ، ليکن درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کى قدرت و صلاحيت کے سبب (علم کو جارى رکھنا ) واجب عينى نہيں ہوتا۔

س1315: اصول دين ميں حصول يقين کا کيا طريقہ ہے؟
ج:  غالباً برھان و عقلى دلائل سے حاصل ہوتا ہے۔غايت امر يہ ہے کہ مکلفين کے اراک و فہم ميں اختلاف مراتب کى وجہ سے برہان اور دليل کا ادراک مختلف ہوتا ہے ۔ لہذا اگر کسى شخص کو کسى بھى طريقے سے يقين حاصل ہوجائے تو يہ بہر حال کافى ہے۔

س1316: حصول علم ميں سستى کرنے کا کيا حکم ہے؟ اور اسى طرح وقت کا ضائع کرنا ؟ آيا وقت کاضائع کرنا حرام ہے؟
ج: بے کار رہنے اور وقت ضايع کرنے ميں اشکال ہے اگر طالب علم طلاب کے لئے مخصوص وظائف سے استفادہ کرتا ہے ۔ تو اسے درسى پروگرام کے تحت علم حاصل کرنا چاہيے وگرنہ اس کے لئے مذکورہ وظائف اور عطيات سے استفادہ کرنا جائز نہيں ہے۔

س1317:  اکنامکس کى کلاس کے دوران استاد سودى قرض سے متعلق بعض مسائل پر گفتگو کرتا ہے اور تجارت اور صنعت ميں سود کے استفادہ کے طريقوں کا مقايسہ کرتا ہے مذکورہ تدريس اور اس پر اجرت لينے کا کيا حکم ہے؟
ج:  صرف تدريس اور سودى قرضے سے استفادہ کرنے کے طريقوں کا جائزہ لينا حرام نہيں ہے۔

س1318:  اسلامى جمہوريہ ميں ماہرين تعليم کو دوسروں کو تعليم دينے کا کونسا صحيح طريقہ اختيار کرنا چاہيے؟ اور وہ لوگ کون ہيں جو حساس ٹيکنيکى علوم اور معلومات حاصل کرنے کے مستحق ہيں؟ 
ج: کسى شخص کا کوئى بھى علم حاصل کرنا اگر مشروع اور بامقصد ہو اور کسى قسم کا فاسد ہونا يا فاسد کرنا لازم نہ آتاہو تو بلا مانع ہے مگر يہ کہ حکومت اسلامى نے بعض علوم اور معلومات کے لئے خاص قوانين اور ضوابط بنائے ہوں۔

س1319:  آيا دينى مدارس ميں فلسفہ پڑھنا اور پڑھانا جائز ہے۔ 
ج:  ايسے شخص کے لئے فلسفہ کى تعليم اور تعلم جائز ہے جو کہ فلسفہ کى تعليم سے اپنے دينى اعتقادات ميں تزلزل نہ آنے سے مطمئن ہو بلکہ بعض موارد ميں تعليم فلسفہ واجب ہے۔

س1320:  گمراہ کن کتابوں کى خريدو فروخت اور مطالعہ کرنا کيسا ہے؟ مثلاً کتاب آيات شيطانيہ؟
ج:  گمراہ کن کتابوں کا خريدنا، بيچنا اور رکھنا جائز نہيں ہے ہاں اگر اس کا جواب دينے پرعلمى لحاظ سے قادر ہو تو اس مقصد کے لئے جائز ہے۔

س1321: حيوانات اور انسانوں کے بارے ميں ايسے خيالى قصّوں کى تعليم اور انہيں بيان کرنا کيا حکم رکھتا ہے جن کے بيان کرنے پر فوائد مرتب ہوں؟
ج:  اگر قرائن سے معلوم ہورہاہو کہ داستان تخيلى ہے تو کوئى حرج نہيں ہے۔

س1322: ايسى يونيورسٹى يا کالج ميں پڑھنے کا کيا حکم ہے جہاں ايسى عورتوں کے ساتھ مخلوط ہونا پڑتاہے جو پردے کے بغير آتى ہيں؟
ج:  تعليمى مراکز ميں تعليم و تعلم کے لئے جانے ميں کوئى حرج نہيں ہے۔ ليکن خواتين اور لڑکيوں پر پردہ کرنا واجب ہے اور مردوں پر ان انکى طرف حرام کرنا جائز نہيں ہے اور ايسے اختلاط سے بچنا ضرورى ہے جو کہ فساد اور حرام ميں مبتلاءہونے کا سبب ہو۔

س1323:  آيا خاتون کا نامحرم مرد سے ايسے مقام پر جو ڈرائيونگ کے لئے مخصوص ہے ڈرائيونگ سيکھنا جائز ہے؟ جبکہ خاتون شرعى پردے اور عفت کى پابند ہو؟
ج:  نامحرم سے ڈرائيونگ سيکھنے ميں کوئى حرج نہيں ہے اگر پردے اور عفت کا خيال رکھا جائے اور فساد ميں نہ پڑنے کا اطمينان ہوہاں اگر کوئى محرم بھى ساتھ ہو تو بہتر ہے بلکہ اس سے بھى بہتر يہ ہے کہ نامحرم مرد کى بجائے کسى عورت يا اپنے کسى محرم سے ڈرائيونگ سيکھے۔

س1324: کالج ، يونيورسٹى ميں جوان لڑکے اور لڑکياں ايک ساتھ تعليم کى وجہ سے آپس ميں ملتے ہيں اور کلاس فيلو ہونے کى بنياد پردرس وغيرہ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہيں ليکن بعض اوقات بغير لذت اوربرے قصد کے بغير ہنسي، مذاق بھى ہوجاتا ہے آيا مذکورہ عمل جائز ہے؟
ج:  اگر پردے کى پابندى کى جائے برى نيت بھى نہ ہو اور فساد ميں نہ پڑنے کا اطمينان ہو تو جائز ہے ورنہ جائز نہيں ہے۔

س1325:  حاليہ دور ميں کس علم کا ماہر ہونا اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہتر ہے؟
ج: بہتر يہ ہے کہ علماء، اساتيد اور يونيورسٹيوں کے طلباء اس علم کو اہميت ديں جو مفيد ہو اور مسلمانوں کى ضرورت ہو تا کہ مسلمان غيروں سے بالخصوص اسلام دشمنوں سے بے نياز ہو سکيں ۔ مفيد ترين علم کى تشخيص متعلقہ مسؤلين موجودہ شرائط کو مدنظر رکھ کر کرديںگے۔

س1326:  گمراہ کن کتابوں اور دوسرے مذاہب کى کتابوں کا مطالعہ کرنا کيسا ہے؟ تاکہ ان کے دين اور عقائد کے بارے ميں زيادہ اطلاعات اور معرفت حاصل ہوسکے؟
ج:  فقط معرفت اور زيادہ اطلاعات کے لئے جائز ہونا مشکل ہے ہاں اگر کوئى شخص گمراہ کنندہ مواد کى تشخيص دے سکے اور اسکے ابطال اور اس کا جواب دينے پر قادر ہوتو جائز ہے البتہ اس شرط کہ ساتھ کے اپنے بارے ميں مطمئن ہو کہ حق سے گمراہ نہيں ہوگا۔

س1327:  بچوں کو ايسے اسکولوں ميں داخلہ دلانے کا کيا حکم ہے جہاں بعض فاسد عقائد تدريس کئے جاتے ہوں اس فرض کے ساتھ کہ بچے ان سے متاثر نہيں ہوں گے؟
ج:  اگر دينى عقائد کے فاسد ہونے کا خوف نہ ہو اور باطل افکار کے ترويج کرنے کا امکان نہ ہو اور فاسد اور گمراہ کن مطالب سے دورى کرنے کا امکان ہو تو جائز ہے۔

س1328:  ميڈيکل کا طالب علم چار سال سے ميڈيکل کالج ميں زير تعليم ہے جبکہ اسے دينى علوم کا بہت شوق ہے ، آيا اس پر واجب ہے کہ تعليم جارى رکھے يا اسے ترک کرکے علوم دينى حاصل کرے؟
ج:  طالب علم کو اپنے لئے علمى شعبہ اختيار کرنے کا حق حاصل ہے ليکن جو مسئلہ قابل توجہ ہے وہ يہ ہے کہ دينى علوم اس لئے قابل اہميت ہيں کہ اسلامى معاشرے کى خدمت کرنے کى قدرت حاصل ہو جبکہ ميڈيکل کى تعليم بھى امت اسلامى کے لئے علاج، صحت اور ابدان کو نجات ديتى ہے اور اس کى بھى بہت اہميت ہے۔

س1329:  استاد نے کلاس ميں ايک طالب علم کو سب کے سامنے بہت شدت سے ڈانٹا طالب علم بھى ايسا کرسکتا ہے يا نہيں ؟
ج:  طالب علم کے لئے اس طرح جواب دينا جو مقام استاد کے لائق نہ ہو جائز نہيں ہے ، استاد کى حرمت کا خيال رکھنا چاہيےکلاس کے نظم کو برقرار رکھنا چاہيے البتہ شاگرد قانونى چارہ جوئى کرسکتاہے اسى طرح استاد پر واجب ہے کہ وہ بھى طالب علم کى حرمت کادوسرے طلّاب کے سامنے پاس رکھے اور تعليم و تربيت کے اسلامى آداب کى رعايت کرے۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک