1/25/2018         ویزیٹ:2479       کا کوڈ:۹۳۵۶۸۱          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،   لباس کے احکام

لباس کے احکام

س1355: لباس شہرت کا معيار کيا ہے؟
ج: لباس شہرت ايسے لباس کو کہا جاتاہے جو رنگت، سلائي،بوسيدگى يا اس جيسے ديگر اسباب کى وجہ سے پہننے والے کے لئے مناسب نہ ہو يعنى لوگوں کے سامنے پہننے سے لوگوں کى توجہ کا سبب بنے اور انگشت نمائى کا باعث ہو۔

س1356: اس آواز کا کيا حکم ہے جو چلنے کے دوران خاتون کے جوتے کے زمين سے ٹکرانے سے آتى ہے؟
ج:  بذات خود جائز ہے ہاں اگر لوگوں کے لئے جالب نظر ہو اور موجب مفسدہ ہوتو جائز نہيں ہے۔

س1357: آيا لڑکى کے لئے گہرے نيلے رنگ کے کپڑے پہننا جائز ہے؟
ج:  بذات خود جائز ہے ہاں اگر لوگوں کے لئے جالب نظر ہو اور موجب مفسدہ ہو تو جائز نہيں ہے۔

س1358: کيا خواتين کے لئے ايسا لباس پہننا جائز ہے جس سے بدن کا نشيب و فراز نماياں ہو يا شاديوں ميں ايسا باريک لباس پہننا جس سے بدن نماياں ہو؟
ج:  اگر نامحرم کى نظرسے محفوظ ہو اور کوئى مفسدہ کا باعث نہ ہو تو کوئى حرج نہيں ہے وگرنہ جائز نہيں ہے۔

س1359: آيا مومنہ خاتون کے لئے چمکدار کالے جوتے پہننا جائز ہے؟ 
ج: جوتوں کاکوئى بھى رنگ ہو يا کيسى بھى شکل ہو پہننے ميں کوئى حرج نہيں ہے۔ ہاں اگر رنگ يا شکل نامحرم کى توجہ اور انگشت نمائى کا سبب بنے تو جائز نہيں ہے۔

س1360: آيا خاتون کے لئے اسکارف يا دوپٹہ ، شلوار اور قميص کے لئے فقط سياہ رنگ اختيار کرنا واجب ہے؟ 
ج:   شکل، رنگ اور طرز سلائى کے اعتبار سے کپڑوں کا وہى حکم ہے جو گزشتہ جواب ميں جوتوں کے بارے ميں گزر چکا ہے۔

س1361: آيا خاتون کے لئے جائز ہے کہ لباس اور پردے کے لئے ايسا کپڑا استعمال کرے جو لوگوں کى نظروں کو متوجہ کرنے کا سبب بنے يا جنسى خواہشات کو ابھارے مثلاً اس طرح چادر يا برقعہ پہنے جو لوگوں کى توجہ کو اپنى طرف مبذول کرے يا کپڑے اور جوراب کا ايسا رنگ انتخاب کرے جو جنسى خواہشات کو ابھارنے کا سبب ہو ؟
ج:  جو چيز بھى رنگ، ڈيزائن يا پہننے کے انداز سے نامحرم کى توجہ جذب کرنے اور فساد و حرام ميں مبتلاء ہونے کا سبب بنے حرام ہے۔

س1362: آيا عورت اور مرد کے جنس مخالف سے مشابہت کى نيت کے بغير گھر کے اندر ايک دوسرے کى مخصوص اشياءپہننا جائز ہے۔؟
ج:  اگر اپنے ليے انہيں لباس قرار نہ ديں تو کوئى حرج نہيں ہے ۔

س1363: آيا مردوں کا خواتين کے مخصوص پوشيدہ لباس کا فروخت کرنا جائز ہے ؟
ج:  بذات خود اس کام ميں کوئى حرج نہيں جب تک کہ نظر حرام اور معاشرتى اور اخلاقى برائيوں کا موجب نہ بنے۔

س1364: آيا باريک جورابيں بنانا ۔ خريدنا اور فروخت کرنا شرعاً جائز ہے ؟
ج:  اگر فروخت کرنا اس قصد سے نہ ہو کہ خواتين انہيں نا محرم کے سامنے پہنيں تو انکے خريدنے اور فروخت کرنے ميں کوئى حرج نہيں ہے۔

س1365: ايسے غير شادى شدہ افراد جو شرعى قوانين اور اخلاقى آداب کا خيال رکھتے ہو کيا انکے لئے تجارتى مراکز ميں خواتين کا لباس اور آرائش کا سامان فروخت کرنا جائز ہے ؟ بعض سرکارى حکام غير شادى شدہ ہونے کو بعض جگہوں پر ملازمت کے لئے مانع کيوں قرار ديتے ہيں؟
ج:  کام کرنے کا جائز ہونا اور کسب حلا ل شرعاً کسى خاص صنف سے مخصوص نہيں ہے بلکہ ہر ايک انسان کے لئے جائز ہے جو شرعى قوانين اور اسلامى آداب کى رعايت کرتا ہو ليکن اگر تجارتى لائسنس دينے يا بعض اداروں ميں بعض کاموں کے لئے خاص شرائط ہوں جو کہ مصلحت عامہ کو مد نظر رکھ کر بنائى گئى ہوں تو ان کى رعايت کرنا واجب ہے۔

س1366: مردوں کے ليے ہار يا لاکٹ پہننے کا کيا حکم ہے ؟
ج:   ہاراگرسونے کا ہو يا خواتين کے ليئے مخصوص ہو تو مردوں کے لئے اسے پہننا جائز نہيں ہے۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک