1/25/2018         ویزیٹ:2026       کا کوڈ:۹۳۵۶۸۳          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،    ہجرت کرنا اور سياسى پناہ لينا

 ہجرت کرنا اور سياسى پناہ لينا

س1377:  دوسرے ملکوں ميں سياسى پناہ لينے کا کيا حکم ہے؟ آيا سياسى پناہ کے لئے جھوٹا قصہ گھڑنا جائز ہے؟
ج:  غير اسلامى  حکومت ميں  سياسى پناہ لينے ميں بذات خود کوئى حرج نہيں مگر يہ کہ  مفسدہ کا باعث ہو ۔ ليکن جھوٹ اور جعلى قصو ں سے کام لے کر سياسى پناہ حاصل کرنا جائز نہيں ہے؟

س1378: آيا مسلمان کے لئے غير اسلامى ملک کى طرف ہجرت کرنا جائز ہے؟
ج:  اگر اس کے بے دين ہونے کا خوف نہ ہو تو کوئى حرج نہيں ہے اور ہاں اپنے دين و مذہب کى حفاظت کے ساتھ اس پراسلام اور مسلمين کا دفاع کرنا واجب ہے اور بقدر امکان دين اور دين کے احکام کى ترويج کرنا واجب ہے۔

س1379: آياايسى خواتين کا جو دارالکفرميںايمان لائى ہوں اور معاشرتى اور خاندانى وجوہات کى بنا پر اسلام کے اظہار سے قاصر ہوں ان پر دار الاسلام کى طرف ہجرت کرنا ضرورى ہے ؟
ج:  اگر اسلامى ممالک کى جانب ہجرت کرنے ميں انکے لئے کوئى حرج ہو تو واجب نہيں ہے ليکن حتى المقدر نماز، روزہ اور ديگر واجبات کى پابندى کى جائے۔

س1380: ايسے ملک ميں رہنے کا کيا حکم ہے جہاں گناہ کے اسباب کثرت سے پائے جاتے ہوں مثلاً بے پردگى ، فحش موسيقى کے کيسٹ کا سنناوغير ہ؟ اور ايسے شخص کے لئے کيا حکم ہے جو ابھى شرعاً بالغ ہوا ہو؟
ج:  ايسے ممالک ميں جہاں گناہ کے اسباب مہيا ہيں وہاں رہنا بذاتِ خود جائز ہے خصوصاًاگر وہاں رہنے کے لئے مجبور ہو ليکن اس پر شرعاً حرام امور سے اجتناب کرنا واجب ہے اور اسى طرح واجبات شرعيہ کو انجام دينے اور محرمات شرعيہ کو ترک کرنے ميں بالغ اور دوسرے مکلفين ميں کوئى فرق نہيں ہے۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے

     
امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک