آج مسجد امام حسین علیہ السلام دبئي میں نماز عید سعید فطر نھایت آدب اور احترام کے ساتھ قائم کی گئی۔
15 جون 2018 بروز جمعہ کو مسجد امام حسین علیہ السلام دبئي میں ھزاروں مومنین کی موجودگی میں نماز عید سعید فطر نھایت آدب اور احترام کے ساتھ قائم کی گئی۔
اس اسلامی تہوار میں ھزاروں کی تعداد میں مومنین شرک ہوئے۔
مسجد امام حسین علیہ السلام دبي میں صبح 6 بجے دعائیں ندبہ پڑھا گیا اور6:45 سے 7:00 تک عید فطر کے تکبیرات کی تکرار کی۔
اور سات بجے الصلوات الصلوات کہ کر با قائدہ نماز قائم کرنے کےلیئے سینکڑوں صفوف کڑھے ہو گئے اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا تک فلاح صاحب کی اقتداء میں نماز عید فطر آداء کی۔
نماز کے بعد مولانا صاحب نے حطبے دیے اور لوگوں کو رمضان المبارک انجام دیئے گئے فرائض کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
خطبوں کے بعد سب مومنین نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیا۔
فائل اٹیچمنٹ: