6/11/2021         ویزیٹ:856       کا کوڈ:۹۳۸۴۸۶          ارسال این مطلب به دیگران

نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو » نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو
  ،   30 شوال 1442(ھ۔ ق) مطابق با 11/06/2021 کو نماز جمعہ کی خطبیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

الحمد للہ رب العالمین نحمدہ و نستعینہ و نصلی و نسلم علی حافظ وسرہ و مبلغ رسالتہ سیدنا و نبینا ابی القاسم المصطفی محمد و علی آلہ الاطیبن الاطھرین المنجتبین سیما بقیہ اللہ فی الارضین و صل علی آئمہ المسلمین

اَللّهُمَّ کُنْ لِوَلِيِّکَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَواتُکَ عَلَيْهِ وَعَلي آبائِهِ في هذِهِ السّاعَةِ وَفي کُلِّ ساعَةٍ وَلِيّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَليلاً وَعَيْناً حَتّي تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فيها طَويلا

اَمَا بَعدْ ۔۔۔

عِبَادَ اللهِ أُوصِيکُمْ وَنَفْسِي بِتَقْوَى اللهِ و مَلاَزَمَةِ أَمْرِهْ و مَجَانِبَةِ نَهِیِّهِ و تَجَهَّزُوا عباد اللَّهُ فَقَدْ نُودِیَ فِیکُمْ بِالرَّحِیلِ وَ تَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی

محترم بندگان خدا ، برادران ایمانی و عزیزان نماز گزاران !

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

ابتدائے خطبہ میں تمام انسانیت سے تقویٰ الہٰی اپنانے ، امر الہٰی کی انجام دہی اور جس سے خداوند کریم منع کریں اسے انجام نہ دینے کی تاکید کرتا ہوں۔

مالک الموت نے کہا ہے کہ اے بندگان خدا جانے کیلئے تیار رہو، پس تقویٰ اپناؤ بے شک کہ بہترین لباس تقوٰی ہی ہے۔ دوران حیات اپنے قلوب میں خداوند متعٰال کی ناراضگی سے بچے رہنے کا احساس پیدا کیجئے۔ زندگی کے ہر لحظات میں قدرت خداوندی و ارادہ اِلہٰی کا احساس زندہ رکھنے کی کوشش کیجئے۔

ہم پر حق ہے کہ  اُنہیں یاد رکھیں جو الله کو پیارے ہو گئے ہیں (جو ہم سے اور جن سے ہم بچھڑ چکے) اور وہ بارگاہ ایزدی میں پہنچ چکے ہیں۔ لہٰذا بارگاہ خداوندی میں تمام گذشتگان و شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغرفت کے حصول کے خواہاں ہیں ۔

تمام مراجع عظٰام ، مجتہدین کرام و علمائے اسلام کی عزت و تکریم و طول عمر ی کے طلب گار ہیں۔

قلت وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند اہم مطالب آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

خداوند سبحانہ و کریم اپنی عطا کردہ کتاب قرآن حکیم کی سورة النخل آیت 31 میں فرما رہا ہے:

جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ۚ کَذَٰلِکَ يَجْزِي اللَّهُ الْمُتَّقِينَ

(وہ) بہشت جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہاں جو چاہیں گے ان کے لیے میسر ہوگا۔ خدا پرہیزگاروں کو ایسا ہی بدلہ دیتا ہے۔

آج شب اول آغاز ماہ ذی القعدہ جو حرام مہینوں میں سے ایک ہے۔ سید ابن طاؤس سے نقل ہوا ہے کہ اس ماہ میں دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔

اس ماہ کا پہلا عمل جس کے بارے میں شیخ مفید علیہ الرحمة سے روایت ہے کہ جو بھی حرام مہینوں کے تین ایام (جمعرات، جمعہ، ہفتہ) کو روزہ رکھے گا تو اسے ایک سال کی عبادت کے برابر اجر و ثواب سے نوازا جائے گا تاہم دیگر روایات میں نو سو سال کے روز و شب کی عبادت کہ جس میں دن بھر روزے اور رات قیام میں گزاری ہو، کے برابر اجر و ثواب کا ذکر ہے۔

دوسرا عمل اس ماہ کے ہر اتوار کے دن چار رکعت نماز بجا لانا ہے کہ جو اجر و ثواب کا باعث ہے۔

حضرت فاطمہ معصومہ سلامہ اللہ علیہا (معصومہ قم) کے بے شمار فضائل میں سے ایک ان کا زیارت نامہ ہے جو امام رضا علیہ السلام سے نقل ہوا ہے۔ اسی طرح دیگر تین معصوم سے بھی منقول ہے کہ حضرت معصومہ کی زیارت کرنے کا ثواب اور جزا بہشت ہے۔

تو میں خیر و برکت کے لیے دختر باب الحوائج حضرت امام کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے کچھ مطالب پیش کرنا چاہتا ہوں۔

شیخ عبد اللہ موسیانی، آیت اللہ مرعشی نجفی سے نقل کرتے ہیں کہ موسم سرما کی ایک سخت رات کو میں نے ارادہ کیا کہ حرم معصومہ جا کر ان کی زیارت پڑھوں، اسی اثناء میں مجھ پر نیند نے غلبہ پالیا اور آنکھ لگ گئی، عالم خواب میں دیکھا کہ ایک بی بی تشریف لاتی ہیں جن سے میں مانوس (پہچانتا) تھا، فرمانے لگیں کہ سید شہاب بیدار ہو اور حرم کی طرف جاؤ، وہاں میرے زائرین سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں تم انہیں نجات دو۔ آیت اللہ مرعشی فرماتے ہیں کہ میں نیند سے بیدار ہوا اور فوراً حرم کی جانب گیا، وہاں دیکھا کہ دروازہ بند ہے اور دور دراز کے گرم ممالک سے آئے لوگ سردی کی شدت سے لرز رہے ہیں،

 تو میں نے خادمان حرم کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اندر جانے کی اجازت دلوائی اور یوں زائرین نے مشکل سے نجات پا لی۔

نخجوانی (آذربائیجان) طالبعلم کی شفایابی کا قصہ:

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے نقل ہے کہ سوویت یونین کے اختتام کے بعد جب نخجوان (آذربائیجان) آزاد ہوا تو وہاں کے لوگوں نے حوضہ علمیہ قم سے رابطہ کیا اور کچھ پچاس نوجوانان تعلیم دینی کے حصول کے لیے بھیجے۔

 ان میں سے ایک نوجوان ناکارہ آنکھ کے مرض میں مبتلا تھا۔ کیونکہ یہ پہلا گروہ حصول علم دینی کی غرض سے جا رہا  تھا تو بہت سارے اخباروں اور ٹیلی ویژن اور ریڈیوں والے لوگ آئیں تھے تو جب کمرہ مینوں نے اسکی آنکھ کو دیکھا تو وہ اسی کو بہت زیادہ دیکھانے لگے اور اسکا مسخرہ اڑاتے رہے  اور اسی وجہ اس کے والدین بہت پریشان رہتے تھے۔

 

جب کاروان قم میں اپنے متعلقہ مدرسہ پہنچ گیا اور تمام لوگ سکون کرنے لگے تبھی یہ نوجوان بصد خلوص حرم معصومہ قم میں داخل ہوا اور حضرت سے متوسل ہوا اور اسی حالت میں نیند میں چلا گیا۔ حالت خواب میں پورے عالم کا مشاہدہ کیا اور جیسے ہی نیند سے بیدار ہوا تو دیکھا کہ آنکھ پرنور اور بے عیب ہو چکی ہے۔ اللہ اکبر۔۔۔

 

شفاء حاصل کرنے کے بعد جب مدرسہ پہنچا تو اس کے ہمراہیان اس کی حالت دیکھ کر سیدھے حرم پہنچے اور شکر کے اذکار و اعمال انجام دیے۔

 بعد میں اس کے متعلق اہل نخجوان کو خبر دی گئی تو وہ لوگ اس کو دیکھنے اور دختر پیغمبر کی کرامات اور عظمت کا مشاہدہ کرنے قم آئے۔

 

خدایا پروردگارا ! ہماری نیک توفیقات میں اضافہ فرما۔  ہمارے تمام امور میں ہمیں عاقبت بخیر بنا ، حاجتوں کی تکمیل میں راہنمائی فرما ، تمام بیماران کو امراض سے نجات دے، صحت و سلامتی  عطا فرما، فقر و ناداری کو مال و ثروت و سخاوت میں بدل دے ، برے حالات کو اچھے حالات میں بدل دے،

امام مہدی عجل اللہ فرجہ شریف کے ظہور پرنور میں تعجیل فرما اور ہمیں اُن کے انصارین میں شامل فرما ۔

 

 

اللهمَّ أدخل على أهل القبور السرور، اللهم أغنِ کل فقير، اللهم أشبع کل جائع، اللهم اکسُ کل عريان، اللهم اقضِ دين کل مدين، اللهم فرِّج عن کل مکروب، اللهم رُدَّ کل غريب، اللهم فک کل أسير، اللهم أصلح کل فاسد من أمور المسلمين، اللهم اشفِ کل مريض، اللهم سُدَّ فقرنا بغناک، اللهم غيِّر سوء حالنا بحسن حالک، اللهم اقضِ عنا الدين وأغننا من الفقر إنَّک على کل شيء قدير

 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

إِنَّا أَعْطَيْنَاکَ الْکَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَکَ هُوَ الْأَبْتَرُ

صَدَقَ اللّہُ الْعَلْیِّ العَظیم

 

اللهم عجل لوليک الفرج، والعافية والنصر، وجعلنا من خير أعوانه و أنصاره



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک