9/24/2021         ویزیٹ:860       کا کوڈ:۹۳۸۵۲۸          ارسال این مطلب به دیگران

نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو » نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو
  ،   17 صفر 1443(ھ۔ ق) مطابق با24/09/2021 کو نماز جمعہ کی خطبیں

،   17 صفر 1443(ھ۔ ق) مطابق با24/09/2021 کو نماز جمعہ کی خطبیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

الحمد للہ رب العالمین نحمدہ و نستعینه و نصلی و نسلم علی حافظ وسرہ و مبلغ رسالته سیدنا و نبینا ابی القاسم المصطفی محمد و علی آلہ الاطیبن الاطھرین المنجتبین سیما بقیة اللہ فی الارضین و صل علی آئمه المسلمین

اَللّهُمَّ کُنْ لِوَلِيِّکَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَواتُکَ عَلَيْهِ وَعَلي آبائِهِ في هذِهِ السّاعَةِ وَفي کُلِّ ساعَةٍ وَلِيّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَليلاً وَعَيْناً حَتّي تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فيها طَويلا

اَمَا بَعدْ ۔۔۔

عِبَادَ اللهِ أُوصِيکُمْ وَنَفْسِي بِتَقْوَى اللهِ و مَلاَزَمَةِ أَمْرِهْ و مَجَانِبَةِ نَهِیِّهِ و تَجَهَّزُوا عباد اللَّهُ فَقَدْ نُودِیَ فِیکُمْ بِالرَّحِیلِ وَ تَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی

محترم بندگان خدا، برادران ایمانی و عزیزان نماز گزاران!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

ابتدائے خطبہ میں تمام انسانیت سے تقویٰ الہٰی اپنانے، امور الہٰی کی انجام دہی اور جس سے خداوند کریم منع کریں اسے انجام نہ دینے کی تاکید کرتا ہوں۔

مالک الموت نے کہا ہے کہ اے بندگان خدا! جانے کیلئے تیار رہو،

پس تقویٰ اپناؤ بے شک کہ بہترین لباس تقوٰی ہی ہے۔

دوران حیات اپنے قلوب میں خداوند متعٰال کی ناراضگی سے بچے رہنے کا احساس پیدا کیجئے۔

زندگی کے ہر لحظات میں قدرت خداوندی و ارادہ اِلہٰی کا احساس زندہ رکھنے کی کوشش کیجئے۔

ہم پر حق ہے کہ اُنہیں یاد رکھیں جو الله کو پیارے ہو گئے ہیں (جو ہم سے اور جن سے ہم بچھڑ چکے) اور وہ بارگاہ ایزدی میں پہنچ چکے ہیں۔

لہٰذا بارگاہ خداوندی میں تمام گذشتگان و شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغرفت کے حصول کے خواہاں ہیں۔

تمام مراجع عظٰام، مجتہدین کرام و علمائے اسلام کی عزت و تکریم و طول عمر ی کے طلب گار ہیں۔

خداوند متعال و حکیم اپنی محکم کتاب قرآن مجید میں فرماتے ہیں:

يُؤْتِي الْحِکْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِکْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا کَثِيرًا وَمَا يَذَّکَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ

وہ (اللہ) جسے چاہتا ہے حکمت عطا فرماتا ہے اور جسے حکمت دی جائے گویا اسے خیر کثیر دیا گیا ہے اور صاحبان عقل ہی نصیحت قبول کرتے ہیں

)سورة البقرة، آیت 269(

 

نبی خدا محمد مصطفٰی صلی اللہ علیه و آله وسلم کے کچھ اصحاب جناب لقمان حکیم کی طرح  صاحب حکمت جانے گئے ہیں.

مولا امیر المومنین نے سلمان فارسی اور ایک دشمن شخص جس نے سلمان فارسی کی اہانت (توہین) کی، ان کے درمیان ہونے والے خصوصی مکالمہ کو یوں بیان کیا:

فقال له الرجل: من أنت يا سلمان؟فقال سلمان: امّا اوَّلي وَاوَّلُکَ فَنُطفَةٌ قَذِرَةٌ وَأمّا آخِري وَآخِرُکَ فَجيفَةٌ مُنتِنَةٌ فإذا کانَ يَومُ القِيامَةِ وَنُصِبَت المَوازينُ فَمَن ثَقُلَت مَوازينُهُ فَهُوَ الکَريمُ وَمَن خَفَّت مَوازينُهُ فَهُوَ اللَّئِيمُ‌

وہ شخص بولا کہ تم کون ہو؟

سلمان نے جواب میں کہا کہ میں اور تم پہلے تو ایک گندا نطفہ تھے، پس میرا اور تمہارا آخر یہ ہے کہ ہم مردار بن جائیں گے جو بہت جلدی خراب ہونے والا ہے، لیکن قیامت میں ہر کوئی اپنے اعمال کے مطابق باکرامت، باعزت اور صاحب وقار و صاحب احترام ہو گا يا پھر برے اعمال کی بدولت رسوا، ذلیل و خوار ہو گا اور حقیر رہے گا.

ما فِى‌الميزانِ شَى‌ءٌ أثقَلُ مِنَ الصَّلواتِ عَلى‌ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

عمل کے ترازو پر جو سب سے بھاری چیز کو رکھا جائے گا وہ محمد و آل محمد پر صلوات پڑھنا ہو گا.

چاہتا ہوں کہ حضرت لقمان حکیم کی کچھ باتیں آپ کے لئے بیان کروں تاکہ حکمت حاصل کریں.

لقمان حکیم نے اپنے بیٹے سے کہا:

يا بُنَيَّ، إنَّکَ کَما تَزرَعُ تَحصُدُ، و کَما تَعمَلُ تَجِدُ. قالَ لُقمانُ لِابنِهِ: يا بُنَيَّ، لا تَحقِرَنَّ مِنَ الامورِ صِغارَها، إنَّ الصِّغارَ غَداً تَصيرُ کِباراً

اے بیٹا جو کچھ بؤ گے وہی پاؤ گے، چھوٹی چھوٹی باتوں اور چیزوں کو حقیر مت سمجھو کیونکہ وہ بڑھتے رہتے ہیں اور تقویت پاتے ہیں، کھبی ایسا نہیں ہوا کہ آپ جو کا بیج بوئیں اور گندم اگ آئے.

خدایا پروردگارا! ہماری نیک توفیقات میں اضافہ فرما۔ ہمارے تمام امور میں ہمیں عاقبت بخیر بنا، حاجتوں کی تکمیل میں راہنمائی فرما، تمام بیماران کو امراض سے نجات دے، صحت و سلامتی عطا فرما، فقر و ناداری کو مال و ثروت و سخاوت میں بدل دے، برے حالات کو اچھے حالات میں بدل دے، امام مہدی  عجل الله فرجہ شریف کے ظہور پرنور میں تعجیل فرما اور ہمیں اُن کے انصارین میں شامل فرما۔ دعا کرتے ہیں کہ ہم سبھی کو مکتبہ قرآن اور چھاردہ معصومین علیہم السلام میں سے قرار دے۔

اللهمَّ أدخل على أهل القبور السرور، اللهم أغنِ کل فقير، اللهم أشبع کل جائع، اللهم اکسُ کل عريان، اللهم اقضِ دين کل مدين، اللهم فرِّج عن کل مکروب، اللهم رُدَّ کل غريب، اللهم فک کل أسير، اللهم أصلح کل فاسد من أمور المسلمين، اللهم اشفِ کل مريض، اللهم سُدَّ فقرنا بغناک، اللهم غيِّر سوء حالنا بحسن حالک، اللهم اقضِ عنا الدين وأغننا من الفقر إنَّک على کل شيء قدير

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ کَانَ تَوَّابًا

اَللّهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّکَ الْفَرَجَ

وَ الْعافِیَةَ وَ النَّصْرَ

وَ اجْعَلْنا مِنْ خَیْرِ اَنْصارِهِ وَ اَعْوانِهِ

وَ الْمُسْتَشْهَدینَ بَیْنَ یَدَیْهِ

 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک