10/14/2022         ویزیٹ:608       کا کوڈ:۹۳۹۷۸۷          ارسال این مطلب به دیگران

نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو » نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو
  ،   17ربیع الاول 1444(ھ۔ ق) مطابق با14/10/2022 کو نماز جمعہ کی خطبیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

الحمد للہ رب العالمین نحمدہ و نستعینه و نصلی و نسلم علی حافظ وسرہ و مبلغ رسالته سیدنا و نبینا ابی القاسم المصطفی محمد و علی آلہ الاطیبن الاطھرین المنجتبین سیما بقیة اللہ فی الارضین و صل علی آئمه المسلمین

 

اَللّهُمَّ کُنْ لِوَلِيِّکَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَواتُکَ عَلَيْهِ وَعَلي آبائِهِ في هذِهِ السّاعَةِ وَفي کُلِّ ساعَةٍ وَلِيّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَليلاً وَعَيْناً حَتّي تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فيها طَويلا

 

اَمَا بَعدْ ۔۔۔

عِبَادَ اللهِ أُوصِيکُمْ وَنَفْسِي بِتَقْوَى اللهِ و مَلاَزَمَةِ أَمْرِهْ و مَجَانِبَةِ نَهِیِّهِ و تَجَهَّزُوا عباد اللَّهُ فَقَدْ نُودِیَ فِیکُمْ بِالرَّحِیلِ وَ تَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی

محترم بندگان خدا، برادران ایمانی و عزیزان نماز گزاران!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 

ابتدائے خطبہ میں تمام انسانیت سے تقویٰ الہٰی اپنانے، امور الہٰی کی انجام دہی اور جس سے خداوند کریم منع کریں اسے انجام نہ دینے کی تاکید کرتا ہوں۔

 

ممنوعات اور حرام سے بچنا اور فرائض کی ادائیگی جسے دین کی زبان میں تقویٰ سے تعبیر کیا جاتا ہے، دنیا و آخرت میں نجات کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

 

 

تقوی اور پرہیز گاری کے بیشتر فوائد میں سے ایک نقطہ کہ اللہ تعالی انسان کو درجہ فرقان دے دیتا ہے، چونکه قرآن کریم میں ارشاد فرمایا: لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ کَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَکَرَ اللَّهَ کَثِيرًا

بے شک تمہارے لئے پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ذات میں (پیروی کیلئے) بہترین نمونہ موجود ہے ہر اس شخص کیلئے جو اللہ (کی بارگاہ میں حاضری) اور قیامت (کے آنے) کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے۔ ہفتہ وحدت و عید میلاد النبی اور ولادت امام صادق علیه السلام کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سنہ 570 عیسوی سال عام الفیل جب ابرہہ نے کعبہ اللہ پر حملہ کیا تھا، میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور سنہ 632 میں 61 برس کی عمر میں اس جہان فانی کو الودعا کہ دیا۔ امام ششم مولانا امام جعفر صادق علیه السلام جو اپنے والد گرامی کے بعد امامت پر فائز ہوئے۔ آپ کی ولادت 83 ہجری قمری میں ہوئی اور 148 ہجری قمری میں شہید ہوئے۔ آپ نے 34 سال امامت کی اور تقریبا 4 ھزار راویوں اور شاگردوں کی تربیت کی۔ اہل بیت علیہم السلام کی زیادہ تر روایات امام صادق علیہ السلام سے روایت ہوئی ہیں۔ برادران اہل سنت کے زیادہ تر بزرگان نے آپ سے استفادہ کیا جن میں مشہور ترین ابو حنیفہ ہیں جو برادران اہل سنت کے درمیان بڑے عالم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ قرآن و اہل بیت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وحدت کا محور قرار دینا بہت بڑا معیار ہے کیونکہ تمام مسلمانوں کے مابین پیغمبر، قرآن اور اہل بیت اطہار علیہ السلام مقام و منزلت میں بہترین محور ہیں اور کسی کو شک اور شبہ نہیں ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اہل بیت کو اپنے جیسا مانا ہے اور انہیں اپنی جان یا اپنے بدن کا ٹکڑا یا یہ کہ یہ لوگ میرے ساتھ محشر میں میرے درجے پر فائز ہوں گے اور یہ کہ یہ میرے محبوب ہیں۔ اہل بیت کی صفات میں سے کچھ ایسی ہیں جن میں قطعی طور پر کوئی اور شریک نہیں ہے۔ اس میں سے ایک پیغمبر اور عالم بر پر درود شریف پڑھنا ہے۔ صحیح بخاری میں ایک مشہور روایت نقل ہوئی ہے: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآله وسلم سے راوی نے صلوٰۃ کے بارے میں پوچھا کہ ہم آپ پر کس طرح صلوات پڑھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تعلیم کی کہ اس طرح سے پڑھو: اللهم صلی علی محمد وعلی آل محمد اس روایت میں اس بات کی طرف اشارہ ہوا ہے کہ ہم درود شریف کیسے پڑھیں چاہے وہ جمیعی صورت میں ہو یا فردی صورت میں۔ فرماتے ہیں کہ

 مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ فَقَدْ خَطِئَ طَرِيقَ الْجَنَّةِ

وہ جو میرا نام سنے اور مجھ پر اور میرے آل پر صلوات نہ پڑھے تو وہ جنت کی راستے کو نہیں پا سکتا ابن ماجہ نے ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس طرح نقل کیا کہ: مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يُصَلِّ فِيهَا عَلَيَّ وَلَا عَلَى أَهْلِ بَيْتِي لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ

جو بھی نماز پڑھے لیکن محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوٰۃ نہ بھیجے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی حاکم نے اپنے کتاب مستدرک میں ابن مسعود سے ایک روایت نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اللهم صل على محمد وعلى آل محمد وقال: إذا تشهد أحدکم في الصلاة فليقل: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد

جو میرے نام کی گواھی دے تو مجھ پر اور میرے آل پر صلوات پڑھے لہذا اگر کسی نے نماز پڑھی اور محمد و آل محمد پر درود و سلام نہیں پڑھا تو اس کی نماز قبول نہیں ہے، جو تشہد پڑھنا چاہتا ہے تو وہ تشہد میں پڑھے اللھم صل علی محمد وعلی ال محمد۔

 آل محمد پر درود بھیجنا ایسا اہم اور عظیم عمل ہے کہ جس کا شریعت اور اسلام میں بہت بڑا مقام ہے۔ ایک یہ ہے کہ

 کُلُّ دُعَاءٍ مَحْجُوبٌ حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

 کوئی بھی دعا کا قبول ہونا آل محمد پر درود بھیجنے پر متوقف ہے کیونکہ روایات میں اس طرح آیا ہے کہ کوئی بھی دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوتی کہ جب تک محمد و آل محمد پر درود نہ پڑھے، محمد و آل محمد پر صلوات پڑھنے کا بہت اونچا مقام ہے۔

عمر ابن ثابت کہتے ہیں کہ مولانا علی علیہ السلام نے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے ملنے ہمارے گھر آ گئے جبکہ حسنین علیھم السلام سو رہے تھے۔ اس درمیان حسن علیہ السلام نے پانی مانگا تو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود اٹھ کر پانی لے آئے تاکہ امام حسن علیہ السلام پی سکیں لیکن اس سے پہلے امام حسین علیہ السلام نے ہاتھ آگے کیا کہ پانی لے لیں۔ پیغمبر نے انہیں منع کیا اور پانی حسن علیہ السلام کو دے دیا۔ شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے فرمایا اے حبیب خدا! کیا آپ کو حسین سے زیادہ حسن سے زیادہ پیارا ہے، پیغمبر نے فرمایا ایسا نہیں ہے البتہ حسن نے پہلے پانی مانگا تھا۔ پھر فرمایا کہ میں، علی اور حسن قیامت کے دن ایک مقام پر ہوں گے۔ سنن ترمذی اور مسند احمد میں اس طرح نقل کرتے ہیں کہ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِه وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ حَسَنٍ وَ حُسَيْنٍ، فَقَالَ: مَنْ أَحَبَّنِي وَ أَحَبَّ هَذَيْنِ وَ أَبَاهُمَا وَ أُمَّهُمَا کَانَ مَعِي فِي دَرَجَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ

 پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن اور حسین کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا جو کوئی مجھ سے محبت رکھتا ہو تو ان کو چاہیے کہ حسن اور حسین اور ان کے ماں باپ سے محبت رکھے یہ لوگ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے درجے پر ہوں گے ترمذی کی ایک اور روایت میں طبرانی اور بیہقی، ابن عباس سے نقل کرتے ہیں کہ پیغمبر نے خود اپنے اہل بیت کو سب سے بہترین خاندان متعارف کروایا ہے اور انہیں ہر قسم کے گناہ اور رجس سے پاک متعارف کیا ہے تاکہ امت کو پتہ چلے کہ کیوں یہ لوگ میرے ساتھ میرے درجے پر ہوں گے اور اسی طرح اہل بیت کی پیروی کرنے کو اپنی پیروی قرار دیا ہے اور اس میں کوتاہی نہ کرنے کا کہا ہے۔

 فقال ص فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا بَيْتًا، فَذَلِکَ قَوْلُهُ: إِنَّما يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَکُمْ تَطْهِيراً فَأَنَا وَأَهْلُ بَيْتِي مُطَهَّرُونَ مِنَ الذُّنُوبِ

 احمد بن حنبل نے ابوہریرہ اور ابن ماجہ ۔۔۔ وغیرہ یہ روایت زید ابن ارقم سے نقل کیا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے علی و فاطمہ، حسن و حسین سے اس طرح فرمایا میں دوست اور ہمراہ ہوں اس کا جو آپ لوگوں کے ہمراہ ہو، آپ کے دوست ہوں اور آپ لوگوں کو تسلیم کریں۔ اور میں جنگ کرتا ہوں اور دشمن رکھتا ہو ان لوگوں سے جو آپ لوگوں سے لڑیں۔ پس تسلیم ہونا اور دوست رکھنا تب حقیقت میں آتا ہے جب ہم سبھی کاموں میں اہل بیت علیہم السلام کے مطیع رہیں اور ان کی انکی پیروی کریں۔

خدایا پروردگارا! ہماری نیک توفیقات میں اضافہ فرما۔ ہمارے تمام امور میں ہمیں عاقبت بخیر بنا، حاجتوں کی تکمیل میں راہنمائی فرما، تمام بیماران کو امراض سے نجات دے، صحت و سلامتی عطا فرما، فقر و ناداری کو مال و ثروت و سخاوت میں بدل دے،

برے حالات کو اچھے حالات میں بدل دے،  امام زمان عجل اللہ فرجہ شریف کے ظہور پرنور میں تعجیل فرما اور ہمیں اُن کے انصارین میں شامل فرما۔

 

اللهمَّ أدخل على أهل القبور السرور، اللهم أغنِ کل فقير، اللهم أشبع کل جائع، اللهم اکسُ کل عريان، اللهم اقضِ دين کل مدين، اللهم فرِّج عن کل مکروب، اللهم رُدَّ کل غريب، اللهم فک کل أسير، اللهم أصلح کل فاسد من أمور المسلمين، اللهم اشفِ کل مريض، اللهم سُدَّ فقرنا بغناک، اللهم غيِّر سوء حالنا بحسن حالک، اللهم اقضِ عنا الدين وأغننا من الفقر إنَّک على کل شيء قدير

 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ کَانَ تَوَّابًا۔

اَللّهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّکَ الْفَرَجَ وَ الْعافِیَةَ وَ النَّصْرَ  وَ اجْعَلْنا مِنْ خَیْرِ اَنْصارِهِ وَ اَعْوانِهِ  وَ الْمُسْتَشْهَدینَ بَیْنَ یَدَیْهِ

 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک