4/20/2023         ویزیٹ:435       کا کوڈ:۹۳۹۹۰۱          ارسال این مطلب به دیگران

آنلین مقابلے » آنلین مقابلے
  ،   ایران اور پاکستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ہفتے کو عید الفطر منائی جائیگی۔

رویت ہلال کمیٹی ایران اور  پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

 رویت ہلال کمیٹی ایران نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب اور یواےای میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان ممالک میں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔

ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، انڈونیشیا ، برونائی میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہو گی۔

ماہر فلکیات کی جانب سے جمعہ کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کے بعد آسٹریلین فتوٰی کونسل نے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رکھے کہ بروز ہفتے 6 بجے صبح دعای ندبہ اور  ٹھیک 7 بجے عید الفطرکی نماز مسجد امام حسین علیہ السلام میں با جماعت پڑھی جائے گی۔
زکات فطرہ کا مقدار آٹے یا گندم کی حساب سے 15 درہم اور چاول کی حساب 25 درہم اور کھجور کی حساب سے 30 درہم ہے۔ 

 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک