3/23/2025         ویزیٹ:30       کا کوڈ:۹۴۰۳۲۵          ارسال این مطلب به دیگران

خبریں » خبریں
  ،   دبئی: مسجد امام حسینؑ میں شب قدر اور مجلس عزاداری عقیدت و احترام سے منعقد
 
دبئی: مسجد امام حسینؑ میں احیائے شب قدر اور مجلس عزاداری عقیدت و احترام سے منعقد
 
دبئی میں مسجد امام حسینؑ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی شب ہائے قدر (19، 21 اور 23 رمضان المبارک) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔ ان مقدس راتوں میں مؤمنین نے شب بیداری کی اور احیاء کی سنت پر عمل کرتے ہوئے عبادات میں مشغول رہے۔
 
یہ روحانی محافل نمازِ مغرب و عشاء کی باجماعت ادائیگی سے شروع ہوئیں، جس کے بعد روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں مومنین و مومنات نے ان نورانی مجالس میں شرکت کی۔
 
افطاری کے بعد شب 9 بجے سے چھ دن کی قضا نمازیں باجماعت ادا کی گئیں۔ یاد رہے کہ شب قدر میں 100 رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے، اور اگر کوئی شخص قضا نماز کی نیت سے یہ نمازیں ادا کرے تو یہ تعداد بھی پوری ہو جاتی ہے اور قضا بھی ادا ہو جاتی ہے۔
 
اس کے بعد دعائے جوشن کبیر پڑھی گئی، جس کے بارے میں روایات میں بہت تاکید کی گئی ہے۔ اس دعا کے ذریعے مؤمنین اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے رحمت و برکت کی دعا کرتے ہیں۔
 
پھر مجلس عزاداری برائے شہادت حضرت علیؑ منعقد ہوئی، جس میں شب قدر کے مخصوص اعمال کے ساتھ ساتھ خطاب اور مصائبِ امیرالمومنینؑ بیان کیے گئے۔
 
رات بھر شب بیداری جاری رہی، مؤمنین نے ذکرِ الٰہی، تلاوتِ قرآن، اور دعاؤں میں وقت گزارا۔ آخر میں سینہ زنی اور دعائے خیر کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔
 
 
 


فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک